ایسا لگتا ہے کہ برطانوی وزیراعظم کیئراسٹارمر کی اہلیہ ملنے والے تحائف کو خفیہ رکھ کر اپنےشوہر کے سبکی کا باعث بنی ہیں اور اب یہ اسکینڈل میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
اطلاعات کے مطابق کیئراسٹارمر کی اہلیہ وکٹوریہ نے لیبر پارٹی کے مشہور کروڑ پتی وحید علی سے 5000 پاؤنڈز کے مفت ملبوسات وصول کیے مگر اُنہیں ظاہر نہیں کیا گیا۔ اسی طرح اسے امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کا کنسرٹ دیکھنے کے لیے دو مفت ٹکٹ بھی ملے جن میں سے ہر ایک کی قیمت سینکڑوں پاؤنڈ تھی۔
کنسرٹ میں وزراء بھی شریک
یہ معلوم ہوا ہے کہ وکٹوریہ نے 21 جون کو وزیراعظم کے ساتھ ویمبلے اسٹیڈیم میں گلوکاروں کے ایک کنسرٹ میں شرکت کی تھی۔
لیکن انہوں نے کیئر کے بغیر 15 اگست کو دوسرے کنسرٹ میں شرکت کی مگر اس کے تحفے میں ملنے والے ٹکٹ کا اندراج نہیں کیا گیا۔
کئی سینئرلیبرشخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں، جن میں وزیر صحت ویس سٹریٹنگ، ، ویر تعلیم برجٹ فلپسن اور کی وزیر ور لیزا ننڈی شامل تھیں۔
تاہم وکٹوریہ کے برعکس ان وزراء نے ایوان میں یہ انکشاف کیا کہ انہیں مفت ٹکٹ ملے ہیں۔ چونکہ نمائندوں اور وزراء کو تحائف اورعطیات وصول کرنے کے 28 دنوں کے اندر ان کا اعلان کرنا ہوتا ہے، تاکہ انہیں ریکارڈ میں رجسٹرڈ کرایا جا سکے۔
تاہم سٹارمر کی اہلیہ کے لیے دوسرے ٹکٹ کا اعلان اس کے مفادات کے رجسٹر میں درج نہیں کیا گیا۔
اخبار ’ٹیلی گراف‘ اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس واقعے نے ایک نئے تنازعے کو جنم دیا۔
یہ تنازعہ وکٹوریہ کی جانب سے اس سے قبل کروڑ پتی وحید علی سے 5000 پاؤنڈز کے مفت کپڑے لینے کے تنازع کے درمیان سامنے آیا تھا۔
یہ انکشاف گذشتہ پیر کولندن فیشن ویک کی تقریب کے بعد سامنے آیا جسے ڈیزائنر ایڈلین لی نے ڈیزائن کیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ چار جولائی کوبرطانوی پارلیمنٹ کے انتخابات میں لیبرپارٹی کے بھاری اکثریت کے بعد اس کے رہ نما کیئر اسٹارمر نے وزیراعظم کا عہدہ سنبھال کر نئی حکومت تشکیل دی تھی۔