صومالیہ میں غذائی قلت کم کرنے کے لیے سعودی عرب کا ورلڈ فوڈ پروگرام سے تعاون
4 ملین 500 ہزار ڈالر کی مالیت کے ساتھ ایک لاکھ 80 ہزار 148 افراد کو فائدہ پہنچایا گیا
شاہ سلمان انسانی امداد اور ریلیف مرکز نے جمہوریہ صومالیہ میں خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں شدید غذائی قلت کو روکنے کے لیے ورلڈ فوڈ پروگرام کے ساتھ ایک مشترکہ تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے۔ اس معاہدے سے ایک لاکھ 80 ہزار 148 افراد نے فائدہ اٹھائیں گے۔ امداد کی مالیت 4 ملین 500 ڈالر ہوگی۔ اس معاہدے پر نیویارک شہر میں منعقدہ 79ویں اجلاس میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کی سائیڈ لائن پر دستخط کیے گئے۔
معاہدے پر کنگ سلمان ریلیف سینٹر کے جنرل سپروائزر ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ اور ورلڈ فوڈ پروگرام کی ڈائریکٹر جنرل سنڈی میک کین نے دستخط کیے۔ معاہدے کے مطابق 1,068.5 میٹرک ٹن خصوصی خوراک دو سال سے کم عمر کے بچوں، حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین اور لڑکیوں کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے فراہم کی جئے گی۔ دو سال سے کم عمر کے ایک لاکھ 22 ہزار 847 بچوں اور 57 ہزار 301 دودھ پلانے والی خواتین کے لیے خوراک فراہم کی جائے گی۔ یہ اقدام سعودی عرب کے انسانی ہمدردی کے کردار کی توسیع کے طور پر سامنے آیا ہے۔