لائیو نشریات کے دوران لبنانی صحافی کے اسرائیلی حملے میں زخمی ہونے کے لمحے کی ویڈیو
تی وی چینل پر گفگو کے دوران اسرائیلی فوج نےصحافی ابودیہ کے قریب بم گرا دیا
لبنان میں خونی کشیدگی کے درمیان مرایا انٹرنیشنل نیٹ ورک کے چیف ایڈیٹر لبنانی صحافی اور سیاسی تجزیہ کار فادی بودیہ اس وقت زخمی ہو گئے جب وہ ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں بطور مہمان براہ راست گفتگو کر رہے تھے۔
اس لمحے کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گیا، جس میں صحافی کو براہ راست نشریات کے دوران زخمی ہونے کے بع زور دار چیخ مارتے سنا جا سکتا ہے۔
ابھی وہ بات کر رہی رہے تھے تھے اسرائیلی فضائی حملوں نے ان کے اوپر والی جگہ کو تباہ کر دیا۔
اس کے بعد ویڈیو سے صرف آدمی کی چیخیں اور التجائیں سنائی دیتی ہیں۔
جب کہ صارفن کا کہناہے کہ بم عمارت پر گرا اس سے عمارت بری طرح متاثر ہوئی ہے تاہم بودیہ کی صحت کی حالت کے بارے میں مزید معلومات نہیں مل سکیں۔
لحظة إصابة الإعلامي المؤيد لــ #حزب_الله فادي بودية خلال بث مباشر#العربية pic.twitter.com/Z0yAJezr7Q
— العربية (@AlArabiya) September 23, 2024
اسرائیل کا شدید حملہ
قابل ذکر ہے کہ لبنان میں کل سوموار کی صبح سے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگ کے آغاز کے بعد سے سب سے زیادہ پرتشدد کشیدگی جاری ہے۔
گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے تقریباً 1,100 حملے کئے جن میں جنوب میں واقع قصبوں، بیقاع اور دیگر علاقوں کو نشانہ بنانے کے ساتھ دارالحکومت بیروت کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔
ایک عراقی ٹی وی چینل iNews چینل ایک عراقی ٹیلی ویژن چینل ہے جس کا ہیڈ کواٹربغداد میں ہے۔ بودیہ اس کے ساتھ منسلک ہیں۔
بودیہ ایک صحافی اور تجزیہ کار ہیں جو کئی نیوز چینلز پر اپنے تجزیے پیش کرتے ہیں۔