لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان گھمسان کی جنگ کے دوران اسرائیلی فورسز نےجنوبی لبنان کے دیہاتوں اور شہروں پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہو ہے۔ ان حملوں میں وادی بقاع اور دوسرے علاقوں میں حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
العربیہ/الحدث کے ذرائع نے بقاع کے علاقے میں حزب اللہ سے وابستہ ایک سرکردہ عالم دین الشیخ علی ابو ریعہ کے قتل کی اطلاع دی ہے۔
ذرائع نےبتایا ہے کہ الشیخ امین سعد کو جنوبی لبنان میں بنت جبیل شہر میں قتل کیا گیا تھا اور ساتھ ہی الشیخ عبدالمنعم مہنا کو بھی ہلاک کردیا گیا ہے۔
یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ اس نے جنوبی لبنان اور بقاع پر 300 سے زیادہ فضائی حملے کیے ہیں۔
انہوں نے رہائشیوں پر زور دیا کہ وہ جزب اللہ کے قریب کے مقامات کو چھوڑ دیں۔
جبکہ لبنانی وزارت صحت نے ان حملوں میں اب تک274افراد کی ہلاکت اور ایک ہزار سے زایدد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
غزہ میں سات اکتوبر2023ء کے بعد سے جاری لڑائی کے دوران اسرائیل کے شمالی محاذ پر اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان کشیدگی رہی ہے مگرحالیہ دنوں بالخصوص تئیس ستمبر کے روز سے شروع ہونے والے حملے اپنی نوعیت کے تباہ کن حملے قرار دیے جا رہے ہیں۔
العربیہ/الحدث کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق حملوں کا نشانہ بننے والے ان علاقوں کے آس پاس سے سینکڑوں خاندان بے گھر ہو گئے تھے۔