لبنان میں حزب اللہ کے درجنوں ٹھکانوں کو نشانہ بنایا: اسرائیلی فوج

حملوں کا مقصد گروپ کو غیر فعال کرنا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

اسرائیلی فوج نے اتوار کے روز کہا کہ اس نے لبنان میں حزب اللہ کے "درجنوں" اہداف پر حملے کیے۔ یہ بیان ایک فضائی حملے میں گروپ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی ہلاکت کے دو دن بعد سامنے آیا ہے۔

فوج نے ٹیلی گرام پر ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل کی دفاعی افواج نے "گذشتہ چند گھنٹوں میں لبنان کے علاقے میں دہشت گردوں کے درجنوں اہداف پر حملہ کیا۔"

بیان میں کہا گیا ہے کہ حملوں میں "ان عمارات کو نشانہ بنایا گیا جہاں تنظیم کے ہتھیار اور فوجی ڈھانچے محفوظ کیے گئے تھے۔"

فوج نے مزید کہا کہ اسرائیل نے گذشتہ روز حزب اللہ کے "سینکڑوں" اہداف پر حملہ کیا ہے جس کا مقصد گروپ کو غیر فعال کرنا ہے۔

جمعہ کو بیروت کے ایک مضافاتی علاقے پر اسرائیلی فضائی حملے میں حزب اللہ کے دیرینہ رہنما نصراللہ جاں بحق ہو گئے جس سے خطے میں ہمہ گیر جنگ کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

وزارتِ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق اس ماہ کے شروع میں حزب اللہ کے مضبوط ٹھکانوں پر بمباری شروع ہونے کے بعد سے لبنان پر اسرائیلی حملوں میں 700 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

سات اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد سے حزب اللہ نے اسرائیلی فوجیوں پر کم شدت کے سرحد پار حملے شروع کر رکھے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں