سوڈانی فوج کی خرطوم میں اماراتی سفارت خانے بمباری کے الزامات کی تردید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سوڈانی فوج نے متحدہ عرب امارات کے اس الزام کی مذمت کی ہے جس میں اس نے کہا ہے کہ خرطوم میں متحدہ عرب امارات کے سفیر کے ہیڈ کوارٹر پر بمباری کی ہے۔

انہوں نے پیر کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ وہ اس الزام کی مذمت کرتے ہیں اور اسے مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ "یہ شرمناک اور بزدلانہ کارروائیاں" ریپڈ سپورٹ فورسز کی طرف سے کی جا رہی ہیں‘‘۔

وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق متحدہ عرب امارات نے آج سوموار کو کہا تھا کہ خرطوم میں اس کے سفیر کے دفتر پر سوڈانی فوج کے طیارے نے حملہ کیا ہے۔

متحدہ عرب امارات نے اس حملے کو "وحشیانہ قرار دیتے ہوئے" اس کی مذمت کی ہے۔ ۔ متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے کہا کہ حملے سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ وزارت خارجہ نے سفارتی عمارتوں اور سفارت خانے کے عملے کے ہیڈ کوارٹرز کی حفاظت کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں