اسرائیلی فوج کی لبنان کے اکلوتے ہوائی اڈے کے قریب شدید بمباری

الضاحیہ دھوئیں کی لپیٹ میں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

بیروت کے جنوبی علاقے الضاحیہ میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب پرتشدد خوفناک بمباری کی گئی۔اسرائیلی طیاروں نے وہاں کے کئی علاقوں پر درجنوں حملے کیے ہیں جس کے بعد الضاحیہ دھوئیں کی لپیٹ میں ہے۔

دریں اثناء العربیہ/الحدث کے نامہ نگاروں نے اتوار کو اطلاع دی ہےکہ لبنان کے واحد بین الاقوامی ہوائی اڈے کو ملانے والی ایک سڑک پر شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں کئی مقامات پر آگ لگ گئی۔

تیس سے زائد فضائی حملے

نامہ نگاروں کا مزید کہنا ہے اسرائیلی فوج نے 30 سے زیادہ حملے کیے۔ ان حملوں میں حارہ حریک، السفیر، المریجہ، الغبیری، برج البراجنہ اور شویفات العمروسیہ کے علاقوں کو نشانہ بنایا۔

نامہ نگاروں کے مطابق ایئرپورٹ روڈ پرحملوں میں غبیری میونسپلٹی کی عمارت کو نشانہ بنایا۔ اس کے علاوہ ایک دوا ساز کمپنی کو نشانہ بنایا، جس کی وجہ سے علاقے میں آگ بھڑک اٹھی۔

ذرائع اس بات کی بھی تصدیق کی کہ اسرائیلی ڈرون اب بھی دارالحکومت بیروت اور اس کے جنوبی مضافات پر پرواز کر رہے ہیں۔

جب کہ انہوں نے وضاحت کی کہ ہوائی اڈہ اب بھی کام کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ ایئر لائنز واحد کمپنی ہے جو ہوائی اڈے کے قریب چھاپوں کے باوجود پروازیں چلا رہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں