متنازعہ ریاست جموں و کشمیر: بھارتی فوجی کشمیریوں کے ہاتھوں ہلاک، ایک بھاگنےمیں کامیاب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

بھارت کے زیر انتظام متنازعہ ریاست جموں وکشمیر میں بھارت سے آزادی کے لیے لڑنے والے کشمری حریت پسندوں نے بھارتی فوجی کو ہلاک کر دیا ۔ یہ بات کشمیری پولیس نے بدھ کے روز بتائی ہے۔

یہ واقعہ متنازعہ جموں و کشمیر میں ایک روز قبل اعلان کیے گئے انتخابی نتائج کے بعد سامنے ایا ہے۔ ذنتخابی نتائج میں بھارتی حکمران جماعت اور اس کی اتحادی جماعتوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ حکمران جماعت بی جے پی نے پانچ سال پہلے متنازعہ ریاست کا خصوصی مقام کو ختم کرنے کے لیے آئین کے ارٹیکل 370 کو ختم کر دیا تھا۔ جس پر کشمیری عوام میں کافی غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

کشمیر میں پولیس کے حکام کے مطابق بھارت سے آزادی کے لیے لڑنے والی کشمیری تنظیم کے اہلکاروں نے پہلے بھارتی قابض فوج کے اہلکار کو پکڑا اور کچھ دیر بعد ہلاک کر دیا۔پولیس حکام کے کہنا ہے کہ منگل کی شام کے بعد ضلع اننت ناگ میں کشمیریوں نے دو بھارتی فوجیوں کو اٹھایا تھا۔ تاہم اہک بھارتی فوجی بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گیا اور دوسرا مارا گیا۔

اس ہلاک ہونے والے بھارتی فوجی کی لاش بدھ کے روز صبح کے وقت ملی ہے۔ یہ لاش ایک جنگل میں پڑی تھی۔

بھارت نے پچھلی کئی دہائیوں سے کشمیر پر اپنا کنٹرول قائم رکھنے کے لیے لاکھوں کی تعداد میں فوج تعینات کر رکھی ہے۔ تاہم اس کے باوجود کشمیری عوام میں آزادی کے لیے جدوجہد کرنے والوں میں کمی نہیں ہو سکی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں