یورپی یونین ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دے : سویڈن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سویڈن کے وزیر اعظم اولف کرسٹرسن نے کل اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک چاہتا ہے کہ یورپی یونین ایرانی پاسداران انقلاب تنظیم کو دہشت گرد تنظیم قرار دے۔ یہ موقف سویڈن میں کئی اسرائیلی اہداف پر حملوں کے بعد سامنے آیا ہے۔ ان حملوں کے حوالے سے اسٹاک ہوم حکومت ایران پر الزام عائد کرتی ہے۔

اسکنڈینیوئن ممالک کی انٹیلی جنس ایجنسی "سابو" ایران پر الزام عائد کر چکی ہے کہ وہ سویڈن میں مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ٹولیوں کے افراد کو بھرتی کرتا ہے۔ اس کا مقصد سویڈن میں اسرائیل کے اور دیگر مفادات کے خلاف "پرتشدد کارروائیوں" کا ارتکاب کروانا ہوتا ہے۔ البتہ تہران اس الزام کی تردید کرتا ہے۔

کرسٹرسن نے روزنامہ ایکسپرسن سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ "ہم چاہتے ہیں کہ سویڈن یورپی یونین کے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر سنجیدگی سے ایرانی پاسداران انقلاب کے معاملے کو حل کرے اور خطے (مشرق وسطیٰ) میں پاسداران کے تباہ کن کردار اور اسی طرح سویڈن سمیت کئی یورپی ممالک میں اس کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کو مد نظر رکھے"۔

کرسٹرسن کے مطابق "اس کا واحد معقول راستہ یہ ہے کہ ہم ان دہشت گردوں کی مشترکہ درجہ بندی حاصل کریں تا کہ موجودہ پابندیوں سے زیادہ وسیع اقدامات کر سکیں"۔

سویڈن میں حالیہ مہینوں کے دوران میں بہت سے اسرائیلی مفادات کو نشانہ بنایا گیا۔

رواں سال مئی میں سویڈن کے اخبارDagens Nyheter نے اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی موساد کے حوالے سے بتایا تھا کہ ایران نے سویڈن میں مجرمانہ گروہ "فوکسٹروٹ" کے سرغنہ رافا ماجد اور اس کے جانی دشمن "رومبا" گروہ کے سرغنہ اسماعیل عبدہ دونوں کو بھرتی کر لیا۔

اکتوبر کے اوائل میں سویڈن کے ٹی وی چینل "SVT" نے بتایا تھا کہ اسٹاک ہوم اور کوپن ہیگن میں اسرائیلی سفارت خانوں پر حالیہ حملے ایران کے حکم پر فوکسٹروٹ گروہ نے کروائے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں