حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نعیم قاسم نے کل منگل کے روز اس بات پر زور دیا ہے کہ حزب اللہ اسرائیل کے ساتھ براہ راست جنگ میں داخل ہو چکی ہے اور اب اسے صرف غزہ کی پٹی کی حمایت کا سامنا نہیں ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شمال میں اسرائیلی آباد کاروں کی واپسی جنگ بندی سے قبل نہیں ہو گی۔
نعیم قاسم کے بیان کے بعد اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے دھمکی آمیزپیغام نے کہا ہے کہ نعیم قاسم نےاپنے پیشرووں کی طرح غلطی کی جو ان سے پہلےحزب اللہ لیڈروں نے کی تھی۔
انہوں نے حیفہ میں حزب اللہ کے حملے میں زخمی ہونے والے فوجیوں کی عیادت کے دوران کہا کہ نعیم قاسم کی باری بھی آنے والی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ جلد ہی نعیم قاسم اپنے انجام کو پہنچیں گے۔
انہوں نے کہا کہ قاسم دنیا کو اس حقیقت کو فراموش کرنے کی کوشش کر رہا ہے کہ اس جماعت اور اس کے دوست (ایران کا حوالہ دیتے ہوئے) لبنان میں تباہی لائے۔
جنگ بندی
حزب اللہ کے رہ نما نے اسرائیلیوں سے خطاب کرتے ہوئے ایک ریکارڈ شدہ تقریر میں کہا کہ "میں اسرائیلیوں سے کہتا ہوں کہ ہوم فرنٹ کا حل جنگ بندی ہے۔میں کمزوری کے مقام سے بات نہیں کرتا کیونکہ اگر اسرائیلی نہیں چاہتے تو ہم جنگ جاری رکھیں گے‘‘۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جنگ جاری رہنے کا مطلب یہ ہوگا کہ شمالی علاقوں کے باشندے واپس نہیں جائیں گے۔ ہزاروں یا بیس لاکھ سے زیادہ خطرے میں رہیں گے"۔
انہوں نے اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے لبنانیوں پر زور دیا کہ وہ صبر سے کام لیں اور قربانیاں دیتے رہیں جیسا کہ وہ ہمیشہ کرتے آئے ہیں۔