کتے کی اہرام مصرکی چوٹی پر گھومنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران مصر میں عظیم اہرام کی چوٹی پر ایک کتے کو گھومتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پرجنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔

یاد رہے کہ سوشل میڈیا پراہرام کی چوٹی پر موجود کتے کی ویڈیوکا یہ کلپ تازہ نہیں بلکہ سال 2021 کا ہے، لیکن اسے پچھلے چند گھنٹوں کے دوران دوبارہ وائرل کیا گیا۔

یہ ویڈیو ایک خود کار ڈرون کیمرے سے شوٹ کی تھی جس میں کتے کو اہرام کی چوٹی پرگھومتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کتا اہرام کی چوٹی پر موجود سیڑھیوں میں گھوم رہا ہے اور پرندوں پر بھونکتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین اس واقعے پر حیران ہیں کہ کتا تقریباً 150 میٹر کی چوٹی تک کیسے پہنچ گیا؟ اسے وہاں تک پہنچنے میں کتنا وقت لگا؟۔

بعض صارفین نے ویڈیو پر مزاحیہ تبصرے کیے۔ ایک صارف نے لکھا کہ "کتے نے شاید اہرام سے لطف اندوز ہونے کے لیے شور اور پریشانی سے دور رہنے کا فیصلہ کیا"۔

جبکہ کچھ نے طنزیہ انداز کہا کہ کتا فرعون کی قبر پرگیا ہے جو کسی زمانے اس کا دوست ہوا کرتا تھا۔

"جیزا اہرام"

یہ قابل ذکر ہے کہ مصر میں "جیزا اہرام" کمپلیکس عظیم تر قاہرہ میں جیزا سطح مرتفع پر ایک آثار قدیمہ کا مقام ہے، جس میں عظیم اہرام (خوفو کا اہرام)، خفری کا اہرام، منقرع اہرام اور ابو الھول کے اہرام شامل ہیں۔

یہ تمام اہرام 2600 اور 2500 قبل مسیح کے درمیان قدیم مصر میں پرانی بادشاہت کے چوتھے خاندان کے دوران بنائے گئے تھے۔

ایک مفروضے کے مطابق اہرام شاہی مقبرے ہیں، جن میں سے ہر ایک پر اس کے بنانے والے بادشاہ کا نام ہے۔ اس بادشاہ کو اس میں دفن کیا گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں