یحییٰ السنوار کے قتل کے بعد بلنکن کا اپنے سعودی اور قطری ہم منصبوں سے تبادلہ خیال
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے جمعرات کے روز اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان اور قطری ہم منصب شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی سے ٹیلی فون پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ امریکی دفتر خارجہ کے مطابق یہ تبادلہ خیال مشرق وسطیٰ میں جنگی خاتمے کے سلسلے میں تھا۔
دفتر خارجہ کے مطابق دونوں خلیجی وزرائے خارجہ سے ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی اور حماس کے سربراہ یحییٰ السنوار کے قتل کے بعد ممکنہ طور پر بڑھنے والی کشیدگی اور بے چینی کے تناظر میں بات چیت ہوئی ہے۔
اس سے کچھ گھنٹے قبل اسرائیلی فوج نے اعلان کیا تھا کہ اس نے حماس کے سربراہ یحییٰ السنوار کوغزہ کے جنوبی شہر رفح میں جنگجوؤں کے ساتھ لڑائی کے دوران ہلاک کر دیا ہے۔
جمعرات کے روز جاری کردہ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ ایک روز پہلے پیش آیا تھا ، جس میں دو مزید جنگجو بھی ہلاک ہوئے ہیں۔