سڑک پرپڑی لاش دیکھ کر ڈرائیورخوف کے باعثے صدمے سے دوچار:واقعہ کیا ہے؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

جنازہ دیکھ کر خوف زدہ ہونا فطری بات ہے مگر پولینڈ میں پیش آنے والے ایک واقعے میں ایک شخص جنازے کو دیکھ کر شدید صدمے اور خوف سے دوچار ہوا اور اسے لگا کہ اس کی گاڑی کی ٹکر سے کوئی شخص کچلا گیا ہے۔

پولش جنازہ گھر کو ایک خوفناک حادثے میں ایک لاش سڑک پر گرنے کے بعد معافی مانگنا پڑی۔

جنوب مشرقی پولینڈ میں ہیڈز فیونرل سروس کی ایک گاڑی ایک میت کو لے جا رہی تھی کہ گاڑی کا الیکٹریکل لاک کھل گیا جس کی وجہ سے لاش غیر متوقع طور پر سڑک پر گر گئی۔

پولش میڈیا نے بتایا کہ چند روز قبل ایک شخص اپنی گاڑی سڑک پر چلا رہا تھا جب اس نے پہلی بار لاش دیکھی۔

جب پردہ نیچے گرا تو اس شخص نے سڑک پرایک لاش پڑی دیکھی۔ اس پر خوف طاری ہوگیا۔ اسے لگا کہ یہ شخص اس کی گاڑی کی ٹکر سے گرا ہے مگر بعد میں اسے معلوم ہوا کہ لاش جنازے کی گاڑی سے گری تھی۔

مقامی میڈیا نے ایک سفید لکیر والے زیبرا کراسنگ پر پڑی لاش کی تصویر شائع کی، جہاں یہ جنازے کی گاڑی سے گری تھی۔

جنازہ گھر نے ایک بیان جاری کیا جس میں جنازے کی گاڑی کی تکنیکی خرابی کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا۔ انہوں نے بیان میں کہا کہ "ہمیں آپ کو یہ بتاتے ہوئے انتہائی افسوس ہو رہا ہے کہ جنازے کی گاڑی کے الیکٹرک ٹیل گیٹ لاک میں غیر متوقع تکنیکی خرابی کے نتیجے میں میت کو لے جانے کے دوران ایک ایسا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

ہماری کمپنی کے معیارات میں ایسی غلطی کی گنجائش نہیں، اس لیے ہم اپنی غلطی کو تسلیم کرتے ہیں اور جو کچھ ہوا اس کے لیے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔

کمپنی نے ان تمام لوگوں سے معافی مانگی جو اس واقعہ سے مایوس اور پریشان تھے۔ کمپنی نے یہ بھی کہا کہ ایک تجربہ کار ملازم ٹرک چلا رہا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں