سڑک پرچلتے کملا ہیرس کے قافلے کو ایک دوسری گاڑی نے پریشان کردیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

امریکی انتخابات سے چند روز قبل ایک ڈرائیور نے نشےکی حالت میں مریکی نائب صدر کملا ہیرس کے قافلے کے قریب سے گذرتے ہوئے انہیں پریشان کردیا۔

ایک ویڈیو کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ ڈرائیورکو شہرکے مرکزمیلواکی میں ایک ہائی وے پرغلط سمت میں گاڑی چلاتے ہوئے امریکی صدارتی امیدوار ہیرس کے موٹر کیڈ کےجاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

کملا ہیریس نے بروک فیلڈ کے میلواکی مضافاتی علاقے میں ایک زبردست جلوس سے خطاب کیا۔ راہ چلتے یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب موٹرکار میلواکی میں انٹراسٹیٹ 94 پر غلط سمت گاڑی چلا رہا تھا۔

میلواکی کاؤنٹی کے ترجمان جیمز برنیٹ نے بتایا کہ گاڑی کا پتہ لگانے والے افسران نے گاڑی کو روکا اور پچپن سالہ ڈرائیور سالہ جس کا تعلق میلواکی سے ہے کو حراست میں لے لیا۔ تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ مذکورہ شخص نشے کی حالت میں تھا اور اس نے بڑی مقدار میں الکحل پی رکھی تھی۔

برنیٹ نے کہا کہ اس شخص نے پولیس کو بتایا کہ وہ رات کو باہر جانے کے بعد گھر واپس آ رہا تھا اور اسے اندازہ نہیں تھا کہ وہ ہائی وے پر غلط طریقے سے گاڑی چلا رہا ہے۔

برنیٹ نے کہا کہ پولیس نے استغاثہ کی سفارش کی ہے کہ اس شخص پر دوسرے درجے کے لاپرواہی، خود کو اور دوسرے لوگوں کو خطرے میں ڈالنے اور نشے کی حالت میں گاڑی چلانےکا الزام لگایا جائے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں