صومالیہ میں سڑک کے کنارے کرنسی نوٹوں کےڈھیر کیوں ہیں اور لوگ نوٹ کیوں بیچ رہے ہیں؟
مقامی کرنسی نوٹ "شیلنگ" بڑی مقدار میں صومالی بازاروں میں آویزاں ہوتے ہیں، جہاں انہیں کھلے عام بنڈلوں میں رکھا جاتا ہے۔ دکاندار ایسے گاہکوں کا انتظار کرتے ہیں جنہیں کرنسی کی ضرورت ہوتی ہے۔
بازاروں میں مختلف اشیا کی خریدو فروخت معمول کی بات ہے اور مانوس چیز ہے، لیکن کاغذی کرنسی کو سڑک کے کنارے اور بازاروں میں بڑی مقدار میں فروخت کے لیے پیش کرنا صرف صومالیہ میں ہوتا ہے۔ افریقی ملک صومالیہ میں مقامی کاغذی کرنسی اپنی قدر کھو چکی ہے۔ مہنگائی، برسوں کی جنگ اور تنازعات نے معاشی اور سیاسی حالات دگر گوں کردیے ہیں۔
صومالیہ میں آن لائن ادائیگی کے طریقے بڑے پیمانے پر مروج ہیں، جس نے ملک کو معاشی اور ساختی مسائل سے دوچار کرنے کے باوجود’ایس ایم ایس‘ کے ذریعے بلوں کی ادائیگی کے طریقوں کی حمایت اور سہولت فراہم کی ہے، اس طرح بینک نوٹوں کے ساتھ لین دین کو روک دیا گیا ہے۔
مشہور اسٹالز پر پیسہ
مقامی کرنسی "شیلنگ" کے بنک نوٹ بڑی مقدار میں صومالیہ کے بازاروں میں دکھائے گئے ہیں، جہاں ان کے بنڈل کھلے عام رکھے جاتے ہیں۔ وہ کسی ایسے گاہک کا انتظار کرتے ہیں جسے ان کی ضرورت ہوتی ہے اور بلیک مارکیٹ کے تاجر غیر ملکی کرنسی کے بدلے بینک نوٹوں کے ڈھیر لے جاتے ہیں۔ ان کرنسی نوٹوں کو ریڑھیوں پر منتقل کیا جاتا ہے۔
جہاں ایک طرف تاجر مقامی نوٹوں کے ڈھیر پر دلچسپی نہیں دکھاتے جو وہ مشہور بازاروں میں سٹالز پررکھے ہوتے ہیں۔ وہیں وہ غیر ملکی کرنسی نوٹوں، خاص طور پر یورو یا ڈالر کے زیادہ شوقین ہیں، جو وہ مقامی کرنسی بیچ کر حاصل کرتے ہیں۔
کون اسے خریدتا ہے؟
اگر آن لاین کیش مقامی بینک نوٹوں سے نمٹنے کی جگہ لے لیتا ہے تو پھر اسے فروخت کے لیے بازاروں میں کیوں دکھایا جاتا ہے؟ اور کون خریدتا ہے؟
یہ سیاحوں اور صومالیہ کے تمام زائرین کے ذریعہ خریدا جاتا ہے جو ’’زاد" سسٹم کے ذریعے الیکٹرانک ادائیگی سے نمٹنے سے قاصر ہیں۔ اس کے علاوہ شادیوں کے مواقعے کے لیے بھی لوگ کرنسی نوٹ خریدتی ہیں۔
صومالی شاذ و نادر ہی مقامی کرنسی میں لین دین کرتے ہیں بلکہ اکثریت بینک ٹرانسفر کے ذریعے ’زاد‘ سسٹم میں ایک اکاؤنٹ حاصل کرکے لین دین کرتے ہیں۔ ’زاد‘ سسٹم ٹیلیصوم کمپنی نے 2009ء میں متعارف کرایا تھا۔ یہ بہت عملی سسٹم ہے، جس کے ذریعے کسی بھی موبائل فون کے ذریعے اور صرف ایک ٹیکسٹ میسج کے ذریعے بل ادا کیے جاسکتے ہیں۔ ٹیکسی اکاؤنٹ سے لے کر ریستوران کے بل تک گروسری کی خریداری، یومیہ مزدور کی اجرت، اور یوٹیلٹی بل بغیر کسی رکاوٹ کے’زاد‘ سے ادا کیے جاتے ہیں۔