اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں’انروا‘ کا دفترتباہ کردیا: سربراہ انروا

اسرائیلی فوج کو بدنام کرنے کے لیے اونروا نے خود دھماکہ کیا:اسرائیل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’انروا‘ کے کمشنر فلپ لازارینی نے کہا ہے کہ جمعرات کو اسرائیلی بلڈوزروں نے مغربی کنارے کے نور شمس کیمپ میں ایجنسی کے دفتر کو بلڈوزروں کی مدد سے نقصان پہنچایا۔ اگرچہ اسرائیل نے اس کی تردید کی ہے مگر دونوں طرف سے ایک دوسر پر الزامات عاید کیےجا رہے ہیں۔

لازارینی نے ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں کہا کہ دفتر کو شدید نقصان پہنچا ہے اور یہ اب استعمال کے قابل نہیں رہا۔

اسرائیلی فوج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے عمارت کو پہنچنے والے کسی نقصان کی ذمہ داری سے انکار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دعویٰ کہ ’آئی ڈی ایف‘ فوجیوں نے نور شمس میں ’انروا‘ کے دفاتر کو تباہ کر دیا ہےبے بنیاد ہے۔

بیان میں کہا گیا ہےکہ "دھماکہ خیز مواد کے دفاتر کے قریب نصب کیا گیا تھا اور پھر فوجیوں کو نقصان پہنچانے کا الزام لگانے کے لیے دھماکہ کیا گیا"۔

پیر کے روز اسرائیل نے ’انروا‘ کے اسرائیل کے اندر اور مقبوضہ بیت المقدس میں سرگرمیوں پر پابندی کا ایک بل پاس کیا تھا۔ جس پر عالمی سطح پر سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔

اسرائیل اور ’انروا‘ کے درمیان گذشتہ برس سات اکتوبر کو اسرائیل پرحماس کے حملے کے بعد تناؤ پیدا ہوا تھا جب اسرائیل نے الزام عاید کیا تھا کہ انروا کے کچھ ملازمین نے اسرائیل پر حملوں میں حصہ لیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں