بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں انڈین فوج نے ایک مسلح جھڑپ کے دوران دو مشتبہ جنگجوئوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ مسلح جھڑپ کا آغاز اس وقت ہوا جب جنگجوئوں کی تلاش میں جانے والی فوجی پارٹی پر فائرنگ کی گئی۔
بھارتی فوج کی چنار کور نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ علاقے میں ایک مشترکہ کارروائی شروع کر دی گئی تھی۔
کور نے اپنے بیان میں کہا، "دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کی۔ فوجیوں کی مؤثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔"
کم از کم 500,000 ہندوستانی فوجی کشمیر میں تعینات ہیں جو ایک شورش سے برسرِ پیکار ہیں جس میں 1989 سے اب تک دسیوں ہزار شہری، فوجی اور جنگجو ہلاک ہو چکے ہیں۔
اکتوبر کے اوائل میں کشمیر میں 2014 کے بعد علاقائی اسمبلی کے لیے اولین انتخابات کروائے گئے تھے۔