برازیل کے صدر لولا دا سلوا اکتوبر میں سر پر آنے والے زخموں کے بعد کیے گئے تازہ ترین طبی معائنے میں صحت یابی کی طرف مائل بتائے گئے ہیں اور ان کی طبیعت بہتر اور مستحکم قرار دی گئی ہے۔
ان کے سر پر چوٹ کے بعد اتوار کے روز ان کے مزید ٹیسٹ کیے گئے تھے۔ جن کی رپورٹ سامنے آگئی ہے اور صدر لولا کی صحت بحال بتائی گئی ہے۔
ڈاکٹروں کے مطابق صدر اپنی معمول کی سرگرمیاں جاری رکھ سکتے ہیں۔ تاہم انہیں ایک ہفتے بعد ایک بار پھر طبی معائنہ سے گزرنا ہو گا۔ یہ میڈیکل رپورٹس سیریو لبانیز ہسپتال کی طرف سے برازیلا میں سامنے آئی ہیں۔
ماہ اکتو بر کے اواخر میں صدر لولا اپنے گھر میں گر گئے تھے۔ جس سے ان کے دماغ پر ہلکی چوٹ آئی تھی۔ انہیں سر پر ٹانکے بھی لگوائے گئے تھے۔ ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر روبرٹو کلیل نے ان کی صحت کے بارے میں اپ ڈیٹ کیا ہے۔
صدر لولا نے اپنی اس علالت کے دوران ایوان صدر سے اپنا کام جاری رکھا ہے۔ تاہم غیر ملکی دوروں کو منسوخ کر دیا ہے۔ اس لیے وہ آنے والی ایشیا پیسفک اکنامک کوآپریشن لیڈرز فورم کے اجلاس میں جا سکیں گے اور نہ ہی وہ اقوام متحدہ کی آذر بائیجان میں 'سی او پی 29 ' کانفرنس کا حصہ بن سکیں گے۔