وڈیو : فٹبال کے میدان میں سانحہ ، آسمانی بجلی براہ راست کھلاڑی پر گری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

پیرو میں مقامی چیمپین شپ کے ایک فٹبال میچ کے دوران میں آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں ایک کھلاڑی ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے۔

برطانوی اخبار "دی ٹائمز" کے مطابق بجلی کڑکنے کی زور دار آوازوں کی گونج پر ریفری نے میچ روکنے کا حکم دیا۔ کھلاڑی میدان سے باہر جانے کے لیے چل پڑے کہ اچانک زور دار آواز کے ساتھ آسمانی بجلی کھیل کے میدان میں گری۔ اس کے نتیجے میں 39 سالہ کھلاڑی "جوزیو گوڈی لاکروز" فوری طور پر زمین پر گر پڑا اور دم توڑ گیا۔

اسی طرح ایک گول کیپر "جوآن چوکا لایکٹا" بھی براہ راست بجلی گرنے کی زد میں آ کر شدید طور پر جھلس گیا جس پر اسے تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

معلومات کے مطابق ہسپتال میں بقیہ زخمی کھلاڑی جن کی عمر 16 سے 19 برس کے درمیان ہے، ان کی حالت اطمینان بخش ہے۔

یہ واقعہ پیرو کے علاقے ہوانکایو میں پیر کے روز پیش آیا۔ یہ مقام سطح سمندر سے 10659 فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں