ایک غیر روایتی رائے دہی، دنیا بھر کے ممالک ہیرس کو ووٹ دے رہے ہیں
ریپبلکن ٹرمپ نے سربیا میں وسیع مقبولیت حاصل کی، اس کے بعد ہنگری، بلغاریہ اور قازقستان کے علاوہ انہیں روسی عوام کی قابل ذکر حمایت بھی حاصل ہے۔
گیلپ انٹرنیشنل نے امریکی صدارتی انتخابات کے اہم امیدواروں کے حوالے سے 43 ممالک میں عالمی رائے عامہ کے رجحانات پر ایک عالمی سروے کیا ہے۔
رائے عامہ جائزے میں تقریباً 41,000 افراد نے حصہ لیا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ دنیا کے زیادہ تر ممالک کملا ہیرس کو ووٹ دیںا چاہیں گے۔ اس سروے میں ڈونلڈ ٹرمپ کو عالمی سطح پر 26 فیصد اور کملا ہیرس کو 54 فیصد حمایت حاصل ہے۔
ہیرس کو لاطینی امریکہ اور مغربی اور مشرقی یورپ میں نمایاں حمایت حاصل ہوئی جبکہ ٹرمپ کو سربیا میں سب سے زیادہ حمایت ملی۔
عالمی سطح پر ہیرس کے حق میں 54 فیصد لوگوں نے رائے دی اور زیادہ تر حمایت لاطینی امریکہ، مغربی اور مشرقی یورپ سے آئی۔
ریپبلکن ٹرمپ نے سربیا میں بڑے پیمانے پر مقبولیت حاصل کی۔ اس کے بعد ہنگری، بلغاریہ، قازقستان اور روسی عوام کی قابل ذکر حمایت حاصل کی۔
مجموعی طور پرکملا ہیرس لاطینی امریکہ اور مغربی یورپ میں بہت مقبول ہیں، جب کہ ٹرمپ کی مقبولیت مشرقی یورپ اور جنوب مشرقی ایشیا سے زیادہ ہے۔
اگرچہ کریملن امریکی انتخابات کے بارے میں لاتعلق ہے لیکن روس کے عوام ٹرمپ کو سب سے زیادہ ترجیح دیتے ہیں۔
سروے کے مطابق 43 ممالک میں ہر تین میں سے دو افراد نے کہا کہ ان کے ملک پر امریکی انتخابات کے اثرات زیادہ ہوں گے۔
سروے میں 38 فیصد نے کہا کہ ہیرس عالمی سطح پر امریکہ کے موقف کو بہتر بنا سکتی ہیں، جبکہ 48 فیصد کا خیال ہے کہ ٹرمپ ممالک کے درمیان امریکہ کے امیج کو خراب کر سکتے ہیں۔