ٹرمپ کی جیت کے بعد ٹیسلا کے حصص میں 13 فیصد کا ریکارڈ اضافہ

ٹیسلاکمپنی کےاثاثوں کی مالیت ٹریلین ڈالر تک پہنچ سکتی ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

ارب پتی ایلون مسک کی ملکیت والی الیکٹرک کار کمپنی ٹیسلا کے حصص آج بدھ کے روز قبل از مارکیٹ ایکسچینجز میں 13 فیصد اضافے کے ساتھ 284.5 ڈالر کی قیمت پر پہنچ گئے۔ ان کی دولت میں یہ اضافہ ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی کا ثمر ہے۔ ایلون مسک نے ٹرمپ کی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا۔ توقع ہے کہ ٹیسلا کو ٹرمپ کے منصوبوں سے فائدہ ہوگا۔

اپنی جیت کا اعلان کرتے ہوئے ٹرمپ نے دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی تعریف کرتے ہوئے چند منٹ ان پر بھی بات کی۔ مسک نے ٹرمپ کی مہم کی حمایت کے لیے تقریباً 120 ملین ڈالر دیے تھے۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ مسک کو حکومتی کارکردگی کمیٹی کا سربراہ مقرر کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ "ہمارے پاس ایک نیا ستارہ ہے جس کا نام ایلون مسک ہے"۔

اپنی جیت کی تقریر میں ٹرمپ نے کہا کہ وہ ملک کی معیشت کو ٹھیک کریں گے۔ ہم اپنے ملک کی بحالی میں مدد کریں گے۔ دنیا میں کوئی ایسی جگہ نہیں ہے جس میں وہ صلاحیتیں ہوں جو امریکہ کے پاس ہیں‘‘۔

ٹرمپ نے کہا کہ امریکی عوام کے فائدے کے لیے انتخابات میں "حیرت انگیز فتح" حاصل کی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بات پر زور دیا کہ اگلے چار سال امریکہ کے لیے اقتصادی سنہری دور ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ "ہم سرحدیں بند کر دیں گے اور غیر قانونی تارکین وطن کو ان کے ممالک میں واپس بھیج دیں گے"۔

انہوں نے مزید کہا کہ"ہم ملک کے حالات بدلیں گے۔ میں امریکی فوج کو مضبوط بناؤں گا اور جنگوں کو روکوں گا"۔

تجزیہ کار ڈین ایوس نے کہا کہ ممکنہ ٹرمپ انتظامیہ کے تحت یہ ٹیسلا کے لیے ایک بڑا ’بریک تھرو‘ ہو گا، کیونکہ ان کا خیال ہے کہ ٹرمپ کی جانب سے الیکٹرک کاروں کے لیے ٹیکس چھوٹ کا خاتمہ دراصل کمپنی کے لیے سائز اور گنجائش کے لحاظ سے مثبت ہو سکتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں