'ٹرمپ دنیا کی جنگ کو روکے گا' ایلون مسک کے والد کا 'العربیہ' سے انٹروہو میں اظہار مسرت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

امریکی ری پبلیکنز پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کو عالمی شہرت یافتہ کاروباری شخصیت ایلون مسک کے والد ایرول مسک نے عالمی سلامتی کے لیے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔

ایرول مسک نے 'العربیہ' کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت سے دنیا کے بہت سے جھگڑے اور جنگیں ختم ہونے کی امید ہوگی۔ ایرول مسک نے کہا اب دنیا میں کوئی جنگی خوفناکی نہیں ہوگی۔ یوکرین اور روس کی جنگ بہت جلد اختتام کو پہنچ جائے گی۔ مشرق وسطیٰ کا مسئلہ بھی بہت جلد طے ہوجائے گا۔ کیونکہ اس سے پہلے وائٹ ہاؤس میں مجوود لوگ یہ چاہتے ہی نہیں تھے کہ ان مسائل کو حل کریں اور جنگوں کو روکنے میں مدد کریں۔


ایلون مسک کے لیے ایک اہم موڑ

ایرول مسک نے اس امر پر خوشی کا اظہار کیا کہ ان کے بیٹے ایلون مسک نے ٹرمپ کی حمایت کی۔ ایرول کے مطابق یہ موقع ان کے بیٹے کے لیے اہم موڑ ثابت ہوگا۔

اگرچہ ایلون مسک نے 2016 کے صدارتی انتخاب میں ہلیری کلنٹن کو ووٹ دیا تھا اور 2020 کے صدارتی انتخاب میں ووٹ جوبائیڈن کو دیا تھا۔ لیکن اب کی بار نہ صرف یہ کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ دیا ہے بلکہ ان کی انتخابی مہم میں ایک اہم ڈونر کے علاوہ زبردست سپورٹر کے طور پر بھی سامنے آئے ہیں۔

ایرول نے ایلون مسک کے بارے میں کہا کہ میں اس کی اس ترقی سے بہت خوش ہوں کہ اس نے یہ ترقی محض چند سالوں میں کی ہے۔ کہ وہ چند سال پہلے مجھے ٹرمپ کی حمایت کرنے پر غلط کہتا تھا۔ لیکن اس نے اپنے راستے پر چلتے ہوئے یہ سمجھا اور سیکھا ہے کہ ٹرمپ زیادہ بہتر ہے ۔

ایرول مسک نے ایک سوال کے جواب میں کہا ٹرمپ ایک تقسیم کر دیے گئے ملک کو دوبارہ سے متحد کر سکتا ہے اور ٹرمپ ملک کو متحد کرنے کا اپنا ٹاسک اب مکمل کریں گے۔ اس سلسلے میں انہوں نے اپنے پہلے دور صدارت میں بھی کام کیا تھا۔

ایرول مسک نے اندرونی و بیرونی سطح پر موجود ایشوز اور مسائل کے حوالے سے ٹرمپ کی اپروچ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ نومنتخب صدر ان سب تنازعوں کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ وہ ایک کاروباری آدمی ہیں۔ بہت سمجھدار ہیں۔ میں بھی اسی کاروبار کا حصہ رہا ہوں جس میں ٹرمپ ہے کہ پراپرٹی ڈویلپمنٹ ۔ ٹرمپ کو غیر آباد علاقوں اور برے علاقوں کو خوبصورت شہروں میں بدلنا آتا ہے۔ میرا مطلب یہ ہے کہ مین ہٹن کے مغربی حصے کو جسے ریلوے کے مختلف شعبوں نے کافی خراب کر دیا تھا ٹرمپ نے اسے اب ایسا خوبصورت بنا دیا ہے جیسا آپ تصور کر سکتے ہیں۔

موجودہ صدر جوبائیڈن اور ان کی نائب صدر کملا ہیرس کے بارے میں ایک سوال پر ایرول مسک نے کہا وہ غیر موزوں لوگ ہیں۔

جوبائیڈن کے بارے میں مسک نے یہ بھی کہا کہ وہ امریکہ کے دشمنوں کے سامنے امریکہ کے راز بیچ رہے تھے۔ تاہم ایرول مسک نے اس بارے میں اس سے زیادہ تفصیل نہیں بتائی۔

کملا ہیرس کے بارے میں کہا میں سمجھتا ہوں کہ وہ بہت ہی ہلکے 'آئی کیو' کی مالک ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں