یوکرین پر ٹرمپ کی جانب سے ’مثبت اشارے‘ دیکھ رہے ہیں: کریملن
ٹرمپ کے حوالے سے کسی حد تک بے یقینی بھی پائی جاتی ہے
کریملن نے اتوار کو کہا کہ اسے یوکرین کے بارے میں امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مؤقف سے "مثبت اشارے" ملے ہیں لیکن اس بات پر خبردار بھی کیا ہے کہ اس بارے میں پیش گوئی کرنا مشکل ہے کہ ان کا دفتر میں کیسا رویہ ہو گا۔
اتوار کو سرکاری میڈیا میں شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا، "ان کی طرف سے اشارے مثبت ہیں۔ ٹرمپ نے اپنے انتخاب کے دوران اس بارے میں بات کی کہ وہ ہر چیز کو معاہدوں کے ذریعے کیسے سمجھتے ہیں، وہ ایک ایسا معاہدہ کر سکتے ہیں جو امن کا باعث بن سکے۔"
لیکن پیسکوف نے کہا، یہ پیش گوئی کرنا مشکل ہے کہ "وہ کس حد تک ان بیانات پر قائم رہیں گے جو انہوں نے انتخابی مہم کے دوران دیئے۔"
-
یوکرین اور غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ پر اعتماد کرنے کو تیار : ایردوآن
ترکیہ کے صدر طیب ایردوآن نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آنے والی انتظامیہ ...
بين الاقوامى -
ٹرمپ کی اقتدار میں واپسی کی الٹی گنتی شروع، وائٹ ہاؤس میں بائیڈن سے ملاقات ہوگی
بائیڈن اپنے پیشرو کو اقتدار واپس کرنے والے چند امریکی صدور میں شامل، نے بدھ کو ...
بين الاقوامى -
پومپیو اور ہیلی نئی امریکی انتظامیہ کا حصہ نہیں ہوں گے:ٹرمپ
میں نے ماضی میں ان کے ساتھ کام کرنا پسند کیا اور بہت سراہا۔ میں اپنے ملک کے لیے ان ...
بين الاقوامى