اپنی قیادت اور ہزاروں جانیں گنوا کر بھی حزب اللہ کس فتح کا دعویٰ کررہی ہے؟

عیتا الشعب میں لبنانیوں نے اسرائیلی پرچم اتار پھینکے۔

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کے پہلے روز اسرائیلی فوج نے لبنان کے علاقے کفر کلا میں گھروں کو لوٹنے والے لبنانیوں کو روکنے لیے فاطمہ گیٹ کے قریب توپ خانے کے 5 گولے فائرکیے۔ اس کے ساتھ ساتھ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایک نئی ویڈیو جاری کی ہے۔

ایک ویڈیو کلپ میں اسرائیلی فوج کے ترجمان ’اویچائی ادرعی‘ نے’ایکس‘ پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا۔ اس نے دعویٰ کیا کہ وہ کفر کلا سرحد پر ہیں۔ وہ حزب اللہ کی طرف جا رہے ہیں۔ اس نے حزب اللہ سے استفسار کیا کیا کہ وہ کس "فتح کی بات کررہی ہے‘‘۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے مزید پوچھتے ہوئے کہا کہ "اگر آپ کی ہلاکتوں کی تعداد ہزاروں تک پہنچ جائے اور آپ کی قیادت مٹ جائے۔ اورپھر بھی آپ فتح یاب ہو گئے ہیں؟۔ اگر آپ ہار گئے تو آپ کا کیا حال ہوگا؟"

لبنانی شہریوں عیتا الشعب میں جگہ جگہ لہرائےگئے اسرائیلی پرچم اتار پھینکے۔ عیتا الشعب میں پانی کے ٹینکوں میں سے ایک سے نیچے گرائے گئے اسرائیلی پرچم کے مناظر سامنے آئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں