دمشق ایئرپورٹ ہفتے میں پروازیں آنا شروع ہوجائیں گی: شامی وزیر ٹرانسپورٹ

ریاض – العربیہ ڈاٹ نیٹ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

شام کے وزیر ٹرانسپورٹ بہاء الدین شرم نے کہا کہ دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈہ ایک ہفتے کے اندر پروازیں موصول کرسکتا ہے۔ وزیر نے ’’العربیہ بزنسذ‘ کو بیانات میں مزید کہا کہ ہم نے دمشق کے ہوائی اڈے پر تمام کارکنوں کو کام پر واپس آنے کو کہا ہے۔ ہوائی اڈے نے اس سے قبل پائلٹوں کو پروازوں کی حفاظت کے لیے "نوٹم" نوٹس جاری کیا تھا جس میں 18 دسمبر تک تمام پروازوں کی منسوخی کی تصدیق کی گئی تھی۔

نوٹس کے متن کے مطابق دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آنے اور جانے والی تمام پروازیں 18 دسمبر تک معطل کر دی گئی تھیں۔ حلب بین الاقوامی ہوائی اڈے نے بھی اسی طرح کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 17 دسمبر کی شام تک تمام پروازیں معطل کر دی ہیں۔

دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ڈائریکٹر انیس فلوح نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد شامی دارالحکومت کے ہوائی اڈے سے تمام پروازیں بند کر دیے جانے کے بعد ہوائی اڈہ چند دنوں میں اپنا کام دوبارہ شروع کر دے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں