پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل بورهاشمی کا قتل بشار کے افسر نے کیا تھا: نیا انکشاف

سرکاری طور پر اعلان کیا گیا بور ہاشمی حلب کے دیہی علاقوں میں اپوزیشن کے ساتھ جھڑپوں میں مارے گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

ترک صحافی یعقوب اصلان نے شام میں پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل بور ہاشمی کے قتل کے بارے میں نئی تفصیلات بتائی اور کہا کہ بور ہاشمی کو بشار الاسد کے ایک افسر نے قتل کیا تھا۔

انھوں نے لکھا 27 نومبر کو ادلب سے نکلنے کے بعد سات دسمبر کو تحریر الشام تنظیم کی دمشق آمد کے ساتھ ہی خطے میں طاقت کے توازن کو تبدیل کرنے والے ایک اہم آپریشن کا پس منظر واضح ہونا شروع ہو گیا۔ میں نے ایرانی ذرائع سے جو معلومات حاصل کیں اس نے زمین پر جو کچھ ہوا اس حوالے سے ایک نئی جہت سے روشناس کرایا۔

یعقوب اصلان نے کہا ایک ایرانی سکیورٹی ذرائع نے مجھے ایک واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کیا جس نے واقعات کا رخ بدل دیا۔ یہ واقعہ شہر کے دیہی علاقوں میں تحریر الشام کی پیش قدمی کے دوران حلب کے آپریشن روم میں پیش آیا اس واقعے سے شامی فوج میں دراڑ مزید گہری ہوگئی۔ اس واقعے سے ایران کے میدان سے پیچھے ہٹنے کے فیصلے کی وجوہات کا بھی اندازہ ہو جاتا ہے۔

شام میں پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل بور ہاشمی
شام میں پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل بور ہاشمی

انہوں نے وضاحت کی کہ تحریر الشام کی پیش قدمی کے عروج پر حلب کے آپریشنز روم میں ایک کشیدہ ماحول چھایا ہوا تھا۔ ایرانی فوجی مشیروں نے شامی فوجی کمانڈروں پر حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے دباؤ ڈالا اور جوابی حملے کے امکان پر زور دیا۔ روسی فضائیہ کی حمایت کی بات کی لیکن شامی کمانڈر احکامات جاری کرنے سے گریزاں تھے۔

ترک صحافی کے بیان کے مطابق اس تلخ ماحول کے د رمیان ایک شامی جنرل نے آپریشن روم میں گھس کر اپنے ہتھیار سے ایرانی پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل بور ہاشمی کو نشانہ بنا ڈالا اور بور ہاشمی کی موت ہو گئی۔

اس کے بعد شام میں سرکاری طور پر یہ اعلان کیا گیا کہ بریگیڈیئر جنرل بور ہاشمی حلب کے مغربی دیہی علاقوں میں اپوزیشن کے ساتھ جھڑپوں میں مارے گئے۔ تاہم اس المناک واقعے نے شامی فوج کے اندر دراڑ کی گہرائی کو واضح طور پر ظاہر کر دیا۔

ترک صحافی نے نشاندہی کی کہ ایرانی ذریعہ نے یہ بھی بتایا ہے کہ جس قبیلہ سے اس شامی جنرل کا تعلق تھا اس نے حال ہی میں اپنی وفاداری تبدیل کی ہے۔ دو ماہ قبل انہوں نے شامی حکام کو ایسی معلومات اور دستاویزات فراہم کیں جو اس جنرل اور حزب اختلاف کے دھڑوں کے درمیان رابطوں کی موجودگی کی نشاندہی کر رہی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں