رہائشیوں کے ساتھ تصادم کے بعد اسرائیلی فوج قنیطرہ کے ایک گاؤں سے پیچھے ہٹ گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

شام کے صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے اور بفر زون میں اسرائیلی افواج کی دراندازی کے بعد شام کی صورت حال میں تیزی سے تبدیلی رونما ہو رہی ہے۔

میدان جنگ سے العربیہ/الحدث کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے آج بدھ کو قنیطرہ کے دیہی علاقوں میں اسرائیلی حملوں میں دو افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد جنوبی شام کے قنیطرہ کے دیہی علاقے الدوایہ گاؤں سے اسرائیلی فوج پسپا ہوگئی۔ تاہم فوج کی پسپائی سے قبل مقامی باشندوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

نئی دراندازی

کل منگل کو العربیہ/الحدث کی کیمرہ ٹیم نے جنوبی شام کے قنیطرہ میں منطرہ ڈیم کے علاقے میں اسرائیلی افواج کی جانب سے کی جانے والی نئی دراندازی کی نشاندہ کی تھی۔

العربیہ/الحدث کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فورسز نے اس علاقے کو ایک فوجی زون میں بدل دیا۔ وہاں پر اسرائیلی فوج کی بڑی تعداد کو دیکھا جا سکتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں