اسرائیل اور حوثیوں کے بیچ دھمکیوں کا سلسلہ رک جانا چاہیے : مشیر یمنی وزیر اعظم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

یمنی وزیر اعظم کے مشیر ڈاکٹر علی الصراری نے زور دیا ہے کہ اسرائیل اور حوثیوں کے بیچ دھمکیوں کا تبادلہ روک دینے کی ضرورت ہے۔ العربیہ نیوز کو دیے گئے ایک خصوصی بیان میں انھوں نے واضح کیا کہ حالیہ کشیدگی میں حوثی ملیشیا ملوث ہے۔ الصراری کے مطابق یمن پر اسرائیلی حملے بھرپور تھے اور اسرائیلی جارحیت سے یمنی عوام کو نقصان ہو رہا ہے۔ ادھر یمنی دار الحکومت صںعاء میں زور دار

دھماکے سنے گئے جن کے بارے میں واضح ہوا ہے کہ یہ اسرائیل کے نئے حملے کے نتیجے میں ہوئے۔ اسرائیلی طیاروں نے جمعرات کے روز یمن پر فضائی حملے کیے۔ اس دوران میں حوثی ملیشیا کے صدر مراکز، بنیادی ڈھانچہ اور گھروں کے علاوہ صنعاء کے ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا گیا۔
دار الحکومت صنعاء اور الحدیدہ صوبے میں ہونے والے اسرائیلی حملوں میں 6 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے باور کرایا ہے کہ حوثیوں پر قابو پانے تک تل ابیب اپنی مہم جاری رکھے گا۔ انھوں نے حوثی ملیشیا کو ایران کا دہشت گرد ونگ قرار دیا۔

ادھر اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاتز نے دھمکی دی ہے کہ جو کوئی بھی اسرائیل پر حملہ کرے گا اسے سخت جواب دیا جائے گا۔ مزید یہ کہ اسرائیلی فوج حوثی قیادت کا تعاقب کرے گی تا کہ ان سے جنم لینے والے خطرات ختم کیے جا سکیں۔

اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف نے یمن سے میزائلوں اور ڈرون طیاروں کے حملوں کے پیش نظر دفاعی اقدامات میں اضافے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
اسرائیلی فوج نے بتایا ہے کہ یمن میں مغربی ساحل کی پٹی پر حوثیوں کے اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ کارروائی کی توثیق وزیر اعظم اور چیف آف اسٹاف کی جانب سے کی گئی تھی۔

اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثی ملیشیا شہری انفرا اسٹرکچر لڑائی کے وسائل اور ایرانی ذمے داران کو خطے میں منتقل کرنے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔ اسرائیل کی جانب سے نشانہ بنائے جانے والے اہداف یہ ثابت کرتے ہیں کہ حوثی ملیشیا شہری انفرا اسٹرکچر کو دہشت گرد مقاصد کے لیے استعمال کر رہی ہے۔
اسرائیلی فوج کے بیان کے میں باور کرایا گیا ہے کہ حوثی ملیشیا ایرانی محور کی ایجنٹ ہے اور وہ علاقائی عدم استحکام کی ذمے دار ہے۔

حوثی ملیشیا کے ٹی وی چینل "المسيرہ" نے جمعرات کے روز بتایا کہ صنعاء کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اسرائیلی حملوں میں دو افراد ہلاک ہو گئے جب کہ ایک شخص راس عیسی کی بندرگاہ پر بم باری میں مارا گیا۔ اسرائیلی حملوں میں 11 افراد زخمی بھی ہوئے۔ ا

س سے قبل اسرائیلی میڈیا نے بتایا تھا کہ تل ابیب نے واشنگٹن کو یمن میں حوثیوں پر حملے سے آگاہ کر دیا تھا۔ اسرائیلی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ سیکورٹی قیادت یمن میں حملے تیز کر دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔

العربیہ کے ذرائع کے مطابق صنعاء میں 7 اور الحدیدہ میں 3 حملے کیے گئے۔ اسرائیلی بم باری میں صنعاء ہوائی اڈے اور الحدیدہ بندر گاہ کے علاوہ توانائی اور تیل کی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں