اسرائیلی فوج نے یمن سے آنے والا ایک اور میزائل فضا میں تباہ کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

اسرائیلی فوج نے آج جمعے کی صبح بتایا ہے کہ اس کے دفاعی نظام نے یمن سے داغا جانے والا ایک میزائل تباہ کر دیا۔ فوج کے مطابق میزائل کو اسرائیلی ارضی میں داخل ہونے سے پہلے مار گرایا گیا۔ میزائل کا ملبہ گرنے کے امکان کے سبب وسطی اسرائیل میں کئی علاقوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے۔

اسرائیلی اخبار "ٹائمز آف اسرائیل" کے مطابق یمن کی جانب سے میزائل آنے کی وجہ سے فضائی انتباہ کا اعلان کیا گیا جس کے بعد لوگوں نے افراتفری میں پناہ گاہوں کا رخ کیا۔ اس دوران میں بھگدڑ مچنے سے 18 اسرائیلی شہری زخمی ہو گئے۔

ادھر میزائل حملے کے خطرے کے سبب تل ابیب میں بن گوریون ہوائی اڈا بند کر دیا گیا اور تقریبا 30 منٹ تک پروزاوں کی آمد و رفت روک دی گئی۔

اس سے قبل جمعرات کے روز یمن میں صنعاء اور الحدیدہ پر اسرائیلی جنگی طیاروں کے حملوں میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور 40 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔ العربیہ کے ذرائع کے مطابق ان حملوں میں اسرائیل کے 25 لڑاکا طیاروں نے حصہ لیا۔ اس دوران میں صنعاء کے ہوائی اڈے کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں تقریبا 20 اہل کار اور شہری زخمی ہو گئے۔

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر ٹیڈروس ادہانوم نے بتایا کہ جس وقت ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا گیا تو وہ جہاز پر سوار ہونے والے تھے۔

ادھر اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اسرائیل ابھی تک یمن میں ایران نواز حوثی ملیشیا کے خلاف مہم کے ابتدائی مرحلے میں ہے۔
نیتن یاہو نے باور کرایا کہ اسرائیل ایران کے اس بازو کو کاٹنے کا عمل مکمل ہونے تک اپنی مہم جاری رکھے گا۔

ادھر اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاتز نے واضح کیا ہے کہ اسرائیل حوثیوں کی تمام قیادت کا تعاقب کرے گا ... اور اسرائیل کے لمبے ہاتھوں سے کوئی بچ کر نہیں نکل سے گا۔ ایک برس سے زیادہ عرصہ پہلے غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے یمن میں حوثی ملیشیا میزائلوں اور ڈرون طیاروں کے ذریعے اسرائیل کو نشانہ بنا رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں