سعودی عرب: منشیات سمگلنگ میں ملوث دو نیٹ ورکس کا خاتمہ کر دیا گیا
ریاض اور جازان کے علاقوں میں منشیات سے متعلق سرگرمیوں میں ملوث 13 افراد کو گرفتار کرلیا: وزارت داخلہ ذرائع
سعودی وزارت داخلہ کے ایک سرکاری ذریعے نے بتایا کہ مملکت میں منشیات کی سمگلنگ کی سرگرمیوں کی نگرانی اور وزارت میں مجاز اتھارٹی کو دستیاب معلومات کی بنیاد پر دو جرائم پیشہ نیٹ ورکس کو ختم کردیا گیا ہے۔ ایمفیٹامین گولیاں اور چرس کی سمگلنگ میں مصروف اس نیٹ ورک کے ارکان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ذرائع نے وضاحت کی کہ پکڑے گئے دو نیٹ ورکس کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور جزیرہ فراسان کے ذریعے ریاض اور جازان کے علاقوں میں منشیات کی سمگلنگ اور اس کی تشہیر میں ملوث تھے۔ دونوں نیٹ ورکس کے 13 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ان میں سے ایک وزارت داخلہ، چار زکوۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی، 2 وزارت دفاع سے تعلق رکھتے تھے۔ تین ملزمان یمنی اور شامی قومیتوں کے تھے۔
وزارت داخلہ نے اعلان کیا کہ جو بھی اس ملک کی سلامتی اور استحکام اور اس کے شہریوں اور اس کی سرزمین کے رہائشیوں کی سلامتی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کی جسارت کرے گا، سکیورٹی حکام اس کا مقابلہ کریں گے۔