دھویں کے باعث طیارے کی ہنگامی لینڈنگ: سوئس کیبن کریو ممبر دم توڑ گیا

واقعے کی تحقیقات جاری ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

سوئس پرچم بردار سوئس انٹرنیشنل ایئر لائنز نے پیر کے روز کہا کہ طیارے کے اندر دھوئیں کی وجہ سے مجبوراً ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی جس کے باعث کیبن کریو کا ایک رکن جان کی بازی ہار گیا۔

ایئربس اے 220-300 جیٹ جس میں 74 مسافر اور عملے کے پانچ ارکان سوار تھے، 23 دسمبر کو بخارسٹ سے زیورخ کے لیے پرواز کر رہا تھا جب اسے آسٹریا کے شہر گریز میں اترنا پڑا۔ اس کے انجن میں خرابی پیدا ہو گئی اور کاک پٹ اور کیبن میں دھواں بھر گیا تھا۔ طیارہ بحفاظت لینڈ کر گیا۔

سوئس نے ایک بیان میں کہا، "ہمیں انتہائی صدمے اور افسوس سے یہ اطلاع دینا پڑی ہے کہ ہمارے نوجوان ساتھی پیر کو گریز کے ہسپتال میں انتقال کر گئے۔"

سوئس چیف ایگزیکٹیو جینس فیہلنگر نے کہا کہ نقصان نے جرمنی کی لفتھانزا کی ذیلی کمپنی کو صدمے اور غم سے دوچار کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا، "ہم اپنے عزیز ساتھی کی موت پر افسردہ ہیں۔ ہماری ہمدردیاں ان کے خاندان کے ساتھ ہیں جن کے درد کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے۔ سوئس میں کام کرنے والے تمام افراد کی طرف سے میں ان کے لیے دلی تعزیت پیش کرتا ہوں۔"

سوئس نے ایک بیان میں کہا، "عزیزوں کے احترام کے پیشِ نظر ہم اپنے ملازم یا موت کی وجہ کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم نہیں کریں گے۔"

طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد کیبن کریو کے ایک رکن کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے گریز کے ایک ہسپتال لے جایا گیا اور انہیں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا۔

کیبن کریو کے ایک اور رکن کو بھی ہسپتال لے جایا گیا۔

تمام مسافروں کو نکال لیا گیا اور 12 کو طبی امداد دی گئی۔ منگل کو سوئس نے کہا کہ ہسپتال میں داخل ہونے والے تمام مسافروں کو اس کے بعد سے فارغ کر دیا گیا۔

چیف آپریٹنگ آفیسر اولیور بوشوفر نے گریز میں مقامی ہنگامی خدمات کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے مسافروں اور عملے کی مدد کی۔

انہوں نے کہا، یہ ہم سب کے لیے افسوسناک ترین دن ہے۔ ہمارے ساتھی اور سوئس ٹیم کے ساتھی رکن کی وفات سے مجھے پریشان اور مایوسی ہوئی ہے۔"

انہوں نے کہا، سوئس "متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر واقعے کی وجوہات کا تعین کرے گا۔"

سوئس نے کہا کہ اس کی تحقیقات کا مرکز ہوائی جہاز کے مکینیکل حصوں مثلاً انجن پر بلکہ کیبن کریو کے لیے سانس لینے کے حفاظتی آلات کے استعمال پر بھی تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں