روس اور یوکرین

یوکرینی فضائی دفاع نے راتوں رات 60 روسی ڈرون مار گرائے: کئیف

حملوں میں ایک شہری ہلاک اور چار دیگر زخمی ہوئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

یوکرین کی فوج اور علاقائی حکام نے بتایا کہ روس نے جمعہ کو یوکرین پر رات بھر کے حملے میں ڈرونز کی بوچھاڑ کر دی جس میں کئیف کے علاقے میں ایک شہری ہلاک اور چار دیگر زخمی ہوئے۔

فضائیہ نے کہا کہ یوکرین کے فضائی دفاع نے روس کے 93 میں سے 60 ڈرونز مار گرائے۔ روسی ڈرون کو ری ڈائریکٹ کرنے کے لیے الیکٹرانک جنگ کے استعمال کے حوالے سے فضائیہ نے یہ بھی کہا کہ 26 ڈرون "کھو گئے" یعنی ان سے رابطہ منقطع ہو گیا یا وہ ٹکرا کر تباہ ہو گئے۔

فضائیہ نے مزید کہا کہ ایک روسی ڈرون بدستور فضا میں تھا۔ کئیف کے علاقے کے قائم مقام گورنر مائیکولا کیلشنِک نے کہا کہ ڈرون کے ملبے سے ایک ٹرک ڈرائیور ہلاک ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ ملبے سے کئی نجی مکانات کو بھی نقصان پہنچا جس سے ایک 16 سالہ لڑکے سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔

فضائیہ نے کہا کہ روسی ڈرون نے ملک بھر میں یوکرین کے نو علاقوں کو نشانہ بنایا۔

فوج نے بتایا کہ مشرقی اور شمالی علاقے میں رہائشی مکانات اور تجارتی عمارات کو نقصان پہنچا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں