سعودی عرب کی فضا میں جلتے اجسام فلکی کیا ہیں؟ فلکیاتی مرکز کی وضاحت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

گذشتہ گھنٹوں کے دوران سعودی عرب میں مملکت کے جنوب میں واقع شہر جازان کے آسمان میں جلتی ہوئی اشیا کی ویڈیوز سامنے آئیں جس کے بعد ایک نئی بحث چھڑ گئی۔

جدہ میں فلکیاتی سوسائٹی کے سربراہ انجینئر ماجد ابو زاہرہ نے وضاحت کی کہ ویڈیو اور سابقہ کیسز کی بنیاد پر ممکنہ وضاحت یہ ہے کہ یہ چینی خلائی میزائل کا ملبہ ہے جو زمین کی فضا میں داخل ہونے کے دوران ٹوٹ گیا۔

انہوں نے کہا کہ "جب میزائل اپنا مشن مکمل کر لیتا ہے تو بالآخر اس کا ایندھن ختم ہو جاتا ہے۔ یہ زمین کی فضا کے سب سے گھنے حصے میں داخل ہو جاتا ہے۔ ہوا کے ساتھ رگڑکھاتے ہوئے یہ گرم ہوتا ہے اور جلنےلگتا ہے‘۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ رگڑ کے نتیجے میں آنے والی شدید گرمی میزائل میں موجود دھات اور دیگر مواد کو جلانے کا سبب بنتی ہے۔ ویڈیو میں نظر آنے والی روشن لکیریں اسی رگڑ کے بعد پیدا ہونے والی روشنی کی ہوتی ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ چین کے پاس خلائی میزائل لانچ کرنےکی طویل تاریخ ہے، جن میں سے کچھ زمین کی فضا میں واپس آتے دیکھے گئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں