چار روسی ایئرپورٹ پروازیں معطل کرنے کے بعد دوبارہ کھل گئے: نگران ادارہ ہوابازی
یوکرین کے ڈرون حملے بندش کی ممکنہ وجہ
روس کے ہوائی نقل و حمل کے وفاقی ادارے نے کہا کہ کازان، ایزیفسک، نیژنکامسک اور پیرم میں روسی ایئرپورٹس نے معمول کی کارروائیاں دوبارہ شروع کر دی ہیں۔انہوں نے شہری طیاروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اتوار کی صبح پروازیں عارضی طور پر روک دی تھیں۔
ادارے نے پروازوں کی آمد اور روانگی میں تؤقف کی کوئی وجہ نہیں بتائی لیکن روسی ایئرپورٹ اس سے قبل علاقے میں یوکرین کے ڈرون حملوں کے خطرے کی وجہ سے بند ہو چکے ہیں۔
ادارے نے کہا کہ ایئرپورٹس پر تمام پابندیاں صبح 11:00 بجے تک اٹھا لی گئیں۔ یہ چاروں شہر ماسکو کے مشرق میں واقع ہیں۔
کازان ایئرپورٹ نے 21 دسمبر کو ایک رہائشی احاطے اور شہر کے دیگر علاقوں پر یوکرین کے ڈرون حملے کی وجہ سے پروازیں معطل کر دی تھیں۔ ان میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔
-
یوکرینی فضائی دفاع نے راتوں رات 60 روسی ڈرون مار گرائے: کئیف
حملوں میں ایک شہری ہلاک اور چار دیگر زخمی ہوئے
بين الاقوامى -
شام پر روس کا اثرو رسوخ کم، دمشق اب عربوں کے قریب ہوگیا: ایرانی سفارت کار
ایرانی حکام دمشق میں نئی حکومت کے ساتھ اپنے معاملات میں اب بھی محتاط دکھائی دے رہے ...
مشرق وسطی -
ٹرمپ نے فاکس نیوز کی اینکر ٹیمی بروس کو محکمہ خارجہ کا ترجمان مقرر کردیا
امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافی اور ریڈیو پریزینٹر ٹیمی بروس کو محکمہ ...
بين الاقوامى