ایران کے ساتھ 'سٹریٹجک پارٹنر شپ' کسی ملک کے خلاف نہیں ہوگی : روس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ایران کے ساتھ روس کی سٹریٹجک پارٹنر شپ کے امکانی معاہدے کے بارے میں کہا ہے کہ دونوں ملکوں کی یہ شراکت داری کسی اور ملک کے خلاف نہیں ہوگی۔ انہوں نے اس امر کا اظہار منگل کے روز کیا ہے۔

کریملن نے ایک روز قبل اطلاع دی تھی کہ روس کے صدر ولادی میر پوتین اور ایران کے صدر مسعود پیزشکیان 17 جنوری کو دوطرفہ مذاکرات کے بعد اس غیرمعمولی معاہدے پر دستخط کرنے جا رہے ہیں۔

کریملن کے مطابق دونوں سربراہان تجارت و سرمایہ کاری، نقل و حمل اور انسانی وسائل کے حوالے سے مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے پر غور کریں گے۔ نیز علاقے اور بین الاقوامی سطح پر موجود صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں