ٹرمپ انتظامیہ: حوثیوں کے لیے امریکی قانون سازوں نے نئی حکمت عملی کا مطالبہ کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

امریکہ کی ریپیبلیکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز کے گروپ نے ایران کے خلاف 'پراکسی ایکٹ' متعارف کرایا ہے۔ جس کا مقصد ایرانی حمایت یافتہ جنگجو تنظیموں کا خاتمہ ہے۔

اس میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ یمن کے حوثیوں کو 'ایف ٹی او' کے تحت دہشت گرد تنظیم قرار دیا جائے۔ تاکہ بحیرہ احمر میں حوثیوں کی جنگی حکمت عملی کو کمزور کیا جاسکے اور ان میں رکاوٹ پیدا کی جا سکے۔

سینیٹ کے اس 15 ارکان پر مشتمل گروپ نے فوری پالیسی اقدام کا مطالبہ کیا ہے۔ ان ارکان سینیٹ نے جوبائیڈن انتظامیہ پر تنقید کی ہے کہ اس نے حوثیوں پر لگائی گئی پابندیاں ختم کر دی تھیں جبکہ اپنے خلیجی اتحادی ملکوں کو سختیوں کا نشانہ بنایا تھا۔

واضح رہے پچھلے سال کے آخر میں جوبائیدن انتظامیہ نے حوثیوں پر ایک بار پھر پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا۔ لیکن فوری طور پر اس فیصلے کو واپس لے لیا کہ اس سے یمن میں انسانی بنیادوں پر جاری سرگرمیوں میں رکاوٹ پیدا ہوجائے گی۔

توقع کی جا رہی ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے زیر انتظام ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی اختیار کی جائے گی۔ اس امر کا اظہار سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے سربراہ جیمریش نے بھی اپنے تازہ بیان میں کیا ہے۔

سینیٹر لینڈسے گراہم نے حوثیوں کو امریکہ اور اسرائیل کے لیے موت کے نعرے لگانے والا گروپ قرار دیا ہے اور کہا کہ وہ یہودیوں پر لعنت بھی بھیجتے ہیں۔ اس لیے انہیں دہشت گردوں کی فہرست میں دیکھنے کے لیے شرلاک ہومز بننے کی ضرورت نہیں ہے۔

یمن کے حوثی گروپ نے غزہ جنگ کے شروع ہونے کے اگلے ماہ سے بحیرہ احمر میں اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کے جہازوں کو نشانہ بنانا شروع کیا تھا۔ یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔ اس دوران حوثیوں نے سو کے قریب حملے کیے۔ تاہم اب ان کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے بعد وہ یہ حملے بند کر سکتے ہیں۔

10 جنوری 2024 کو امریکہ و برطانیہ نے حوثیوں کے درجنوں ٹھکانوں پر یمن میں بمباری کی تاکہ ان کی استعداد کو کمزور کر سکیں۔ یہ بمباری حوثیوں کے لیے کافی نقصان کا باعث بنی مگر ان کی بحیرہ احمر اور گرد و پیش میں کاروائیوں کا سلسلہ رک نہیں سکا۔

اب جنگ کے آخری مہینوں میں حوثیوں نے اسرائیل کے اندر تک میزائل و راکٹ حملے شروع کر رکھے ہیں۔ تل ابیب ان کے میزائلوں کا اہم نشانہ ہے۔ اس لیے امریکی ریپیبلیکن پارٹی کے سینیٹر گروپ نے حوثیوں کے خلاف فوری حکمت عملی کا مطالبہ کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں