جنگ میں حماس کے 20 ہزار ارکان ہلاک کر دیے : اسرائیلی فوج

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

اسرائیلی فوج کے مستعفی سربراہ ہرزی ہیلوی کا کہنا ہے کہ ان کی فوج نے 15 ماہ سے زیادہ عرصہ قبل غزہ کی پٹی میں چھڑنے والی جنگ کے دوران میں حماس تنظیم کے تقریبا 20 ہزار عناصر کو موت کی نیند سلا دیا۔

ہیلوی نے یہ بات منگل کے روز اپنے استعفے کے اعلان کے چند گھنٹے بعد ٹی وی پر خطاب میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حماس کے عسکری ونگ کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے، اسرائیل نے تنظیم کی سینئر قیاقدت اور تقریبا 20 ہزار ارکان کو ختم کر دیا۔

اس سے قبل ہیلوی نے اپنے منصب سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے باور کرایا تھا کہ وہ سات اکتوبر 2023 کو فوج اور سیکورٹی اداروں کی ناکامی کی ذمے داری قبول کرتے ہیں۔ ان کا اشارہ حماس کی جانب سے غلاف غزہ کے علاقوں پر بڑے حملے کی جانب تھا۔

ہیلوی نے اپنی ذمے داریوں اور منصب سے سبک دوش ہونے کے لیے 6 مارچ کا دن مقرر کیا ہے۔ یہ بات اسرائیلی ٹی وی چینل 12 نے بتائی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں