ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی انتظامیہ کو ایران کے جوہری پروگرام پر بات چیت کے لیے سب سے پہلے اپنے بارے میں ایرانی اعتماد کو بحال کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پرانے وقتوں سے آج کی صورتحال تبدیل ہو چکی ہے۔ دوسرے فریق کی طرف سے بہت ساری چیزیں کرنے کی ضرورت ہے۔ تاکہ ہم ان پر اعتماد کر سکیں۔ انہوں نے اس امر کا اظہار 'سکائی نیوز' کے ساتھ ایک ویڈیو انٹرویو میں کیا ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے پہلے دور صدارت میں ایران کی طرف غیر معمولی طور پر دباؤ کی پالسی اختیار کیے رکھی اور 2015 میں امریکہ و ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری پروگرام پر معاہدے سے صدر ٹرمپ نے امریکہ کو الگ کر لیا۔
بعدازاں ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کر دی گئیں اور ایران پر دباؤ ڈالا گیا کہ وہ اپنا پروگرام واپس لے اور یورینیئم کی افزودگی کی سطح کو بھی ریورس کرے۔
وزیر خارجہ ایران نے کہا 'اب وہ پہلے کی طرح قابل اعتماد نہیں رہے ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ ہم ان پر اعتماد کرنے سے بہت دور ہیں۔ ہم نے سوائے اس کے امریکی انتظامیہ سے اور کچھ نہیں سنا کہ انہوں نے اچھے الفاظ استعمال کیے ہیں لیکن یہ ظاہر بات ہے کہ یہ کافی نہیں ہے۔'
واضح رہے جمعرات کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ ایرانی جوہری پروگرام پر فوجی حملہ کرنے سے گریز کرنا چاہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ اس معاملے میں معاہدہ ہو جائے گا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا 'ہمارے جوہری پروگرام کے حوالے سے کوئی حملہ ہوا تو ہم اسی طرح کا فیصلہ کن جواب دیں گے۔ اگر کسی نے اس میں عاجلانہ حرکت کی تو اس کامطلب یہ ہوگا کہ علاقے میں بہت تباہی ہوگی۔'
منگل کے روز علی خامنہ ای نے بھی اس بارے میں خبردار کیا ہے کہ دشمن کی سفارتی مسکراہٹوں کے پیچھے ان کی مخاصمت ہے۔ ان کا انتقامی جذبہ ہے اور ان کی بری نیتیں ہیں۔ ہمیں اپنی آنکھیں کھلی رکھنا ہوں گی۔ جن چیزوں کا ہم آج کل سامنا کر رہے ہیں ان کا تقاضا ہے کہ ان کے ساتھ ڈیل کرتے ہوئے اور بات کرتے ہوئے اپنی آنکھیں کھلی رکھیں۔ تاہم علی خامنہ ای نے اس گفتگو میں امریکہ کا نام نہیں لیا۔
نائب وزیر خارجہ ایران نے پیر کے روز کہا کہ جب سے ٹرمپ انتظامیہ آئی ہے ایران اور امریکہ کے درمیان کوئی تبادلہ خیال نہیں ہوا ہے۔
-
ایران :جنگی مشقوں کے دوران مصنوعی ذہانت سے لیس میزائلوں کے تجربے
ایرانی کی پاسداران انقلاب فورس نے اپنی مشقوں کے دوران مصنوعی ذہانت سے آراستہ ...
مشرق وسطی -
اسرائیلی فوج نے غزہ میں ایرانی ریڈیو اور ٹیلی ویژن کا نامہ نگار گرفتار کرلیا
ایرانی ریڈیو اور ٹیلی ویژن تنظیم کے سربراہ پیمان جبلی نے اسرائیل کے ہاتھوں ایرانی ...
مشرق وسطی -
غزہ کے لوگوں نے اسرائیل کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا : ایرانی سپریم لیڈر
ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے منگل کے روز غزہ میں اسرائیلی جنگ کے بارے میں ...
بين الاقوامى