پوتین کے قتل کی تیاری براہ راست ایٹمی جنگ کی راہ ہموار کرنا ہے : ماسکو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

روسی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں 'ڈوما اسٹیٹ' کے اسپیکر ویاچسلاف ولودین نے باور کرایا ہے کہ روسی صدر ولادی میر پوتین کے قتل کی تیاری کرنا اور اس کو زیر بحث لانا جرم اور عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

ولودین نے آج بدھ کے روز اپنے ٹیلی گرام چینل پر مزید لکھا کہ "یہ عمل ایٹمی جنگ چھیڑنے کا براہ راست راستہ ہے"۔

ولودین کے مطابق "تمام بین الاقوامی اداروں کے حوالے سے یہ عدالتی کارروائی کی بنیاد ہونا چاہیے"۔

ایوان زیریں کے اسپیکر نے باور کرایا کہ "ولادی میر (پوتین) ملک (کے حالات) بہتر بنانے، امن کو یقینی بنانے اور عالمی سلامتی کے معاملات حل کرنے کے لیے پوری کوششیں کر رہے ہیں"۔

کرملن ہاؤس کے ترجمان دمتری بیسکوف نے کل منگل کے روز تصدیق کی تھی کہ روس کے خصوصی سیکورٹی ادارے روسی صدر ولادی میر پوتین کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے تمام مطلوبہ تدابیر اختیار کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ مشہور امریکی صحافی Tucker Carlson نے کل منگل کے روز یہ دھماکا خیز انکشاف کیا تھا کہ سابق امریکی صدر جو بائیڈن کی مدت صدارت میں امریکی حکام نے روسی صدر ولادی میر پوتین کے قتل کی کوشش کی تھی۔ کارلسن نے صحافی مائٹ ٹائپی کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران میں مزید بتایا کہ بائیڈن کے دور کے وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن نے "امریکا اور روس کے درمیان جنگ جلدی چھڑوانے کے لیے جو کچھ ہو سکتا تھا وہ کیا"۔ یہ سب بائیڈن کی مدت صدارت کے آخری دو ماہ کے دوران میں ہوا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں