امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان نے کہا ہے کہ وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے بدھ کے روز اپنے اسرائیلی ہم منصب یسرائیل کاٹز کو بتایا کہ امریکہ اسرائیل کے دفاع کے حق کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
امریکہ کے مشرق وسطیٰ کے ایلچی سٹیو وٹ کوف نے بدھ کو غزہ کا دورہ کیا اور اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے ملاقات کی۔
وٹکوف کے غزہ کے دورے کی تصدیق وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے کی ہے۔ وہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان جنگ بندی کے نفاذ کی نگرانی کے لیے مشرق وسطیٰ کے دورے پر ہیں۔
ایک اسرائیلی اہلکار نے بتایا کہ امریکی ایلچی نے نیتن یاہو سے اکیلے دو گھنٹے سے زیادہ ملاقات کی۔بعد میں ان کے ساتھ دوسرے وزرا بھی مل گئے تھے۔
اسرائیلی حکومت کے ترجمان اور وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے وٹکوف کے غزہ کے دورے کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کر دیا۔
اسرائیلی پبلک براڈکاسٹنگ کارپوریشن (کے اے این ریڈیو) نے کہا کہ انہوں نے غزہ کو شمالا جنوبا تقسیم کرنے والے نیٹزاریم کے محور کا معائنہ شامل ہے، جسے دسیوں ہزار بے گھر فلسطینیوں نے عبور کر کے جنوب سے شمال کی طرف سفرکیا ہے۔
اسرائیل نے پیر کو نیٹزارم راہداری سے پیچھے ہٹنا شروع کیا۔جنگ بندی کے پہلے مرحلے کے ایک حصے کے طور پر بے گھر لوگوں کو واپسی کی اجازت دی۔
انیس جنوری کو جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے سات قیدیوں کو پہلے ہی رہا کیا جا چکا ہے۔ نیتن یاہو کے دفتر اور قیدیوں کے خاندانوں کے فورم نے کہا کہ تین دیگر ایک سویلین خاتون، ایک بزرگ مرد اور ایک خاتون سپاہی کو جمعرات کو رہا کیا جائے گا۔
فلسطینی قیدیوں کے انفارمیشن آفس نے اشارہ دیا ہے کہ اسرائیل 110 فلسطینی اسیران کو رہا کرے گا۔
ایک اسرائیلی اہلکار نے کہا کہ سات اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے کے دوران اسرائیل سے اغوا کیے گئے پانچ تھائی شہریوں کو بھی جمعرات کو رہا کیا جا سکتا ہے۔