شام نشاۃ ثانیہ کے نئےدور سے گذر رہا ہے:ایردوآن، "آپ کا موقف تاریخی ہے": احمد الشرع

دونوں رہنماؤں کی منگل کو انقرہ میں طویل ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن کی دعوت کے بعد شام کے صدر احمد الشرع کل منگل کو انقرہ پہنچےجہاں انہوں نے ترک صدر رجب طیب ایردوآن سے ملاقات کی۔

دو طرفہ تعاون

ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں ایردآن نے اس بات پر زور دیا کہ ان کا ملک شام اور اس کی نشاۃ ثانیہ کی حمایت کے لیے کام کرے گا۔ انہوں نےشام پر عاید مغربی پابندیوں کو ہٹانے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ احمد الشرع کی انتظامیہ کے ساتھ، دہشت گردی سے پاک زون قائم کرے گا، جس میں داعش اور دیگر کرد تنظیموں کے خطرات کاحوالہ دیا جنہیں ترکیہ دہشت گرد سمجھتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اپنے شامی ہم منصب کے ساتھ شمال اور مشرق میں عسکریت پسندوں کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات پر بات چیت کی۔

ترک صد کا کہنا تھا کہ شام میں رضاکارانہ واپسی اس کے استحکام کے ساتھ تیز ہوگی۔ وہ شام اور اس کی نشاۃ ثانیہ کی حمایت کے لیے کام کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے ملک کا موقف اور پالیسیاں شام کے علاقوں کے اتحاد پر متعین ہیں، تمام شعبوں میں دمشق کے ساتھ مل کر کام کرنے پر زور دیتے ہیں۔

دوسری طرف شام کے صدر احمد الشرع نے شام میں عبوری مرحلے کو کامیاب بنانے کے لیے ترکیہ کی کوششوں کو سراہا۔

الشرع نے ایردوآن سے "جلد سے جلد " شام کا دورہ کرنے کی بھی دعوت دی۔

انہوں نے اعلان کیا کہ دمشق انقرہ کے ساتھ تمام شعبوں میں مشترکہ تعاون پر کام کر رہا ہے۔ شام کے لیے ترکیہ کی زبردست حمایت اب بھی قابل عمل ہے۔

صدر احمد الشرع منگل کے روز ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ پہنچے تھے۔یہ شامی صدر کے تقریباً 15 سالوں میں ترکیہ کا پہلا دورہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں