بھارت: بک فیئر میں سعودی ادب کے انگریزی تراجم کی پویلین

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں بین الاقوامی کتاب میلہ جاری ہے ۔ جس میں سعودی عربی ادب کے انگریزی تراجم کا بھی خصوصی طور پر پویلین سجایا گیا ہے۔ بین الاقوامی کتاب میلے میں چالیس مختلف ملکوں سے 2000 کے قریب پبلشرز نے اپنی کتب کی نمائش کا اہتمام کیا ہے۔

بھارت میں 1972 سے شروع کیا گیا یہ کتاب میلہ ملک کا دوسرا سب سے پرانا کتاب میلہ ہے۔ سب سے پرانے بھارتی کتاب میلے کا اہتمام جنوبی بھارت کے شہر کولکتہ میں کیا جاتا ہے۔

نئی دہلی میں یہ بین الاقوامی کتاب میلہ یکم فروری سے پرگتی میدان میں جاری ہے اور 9 فروری کو اختتام پذیر ہوگا۔ سال 2024 میں سعودی عرب سے مہمان خصوصی کے طور پر بھارتی کتاب میلے کے منتظمین نے شرکت کی تھی۔ اس سال بھی سعودی عرب کے ادبی تراجم کا خصوصی پویلین قائم کیا گیا ہے۔ ان تراجم میں کلاسیک ادب، افسانوں اور مختصر افسانوں پر مشتمل کتب کی نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے۔

مونا لیزا دہلی سے تعلق رکھنے والی ایک وکیل ہیں۔ انہوں نے کتاب میلے میں سعودی پویلین کا دورہ کیا اور سعودی ادب کی ملیے میں موجودگی کو سراہتے ہوئے کہا 'اس سے لسانی رکاوٹیں دور ہوں گی اور اس سے ایک دوسرے کے زبان و ادب اور کلچر کو سمجھنے کا موقع ملے گا۔ سعودی عرب کی طرف سے یہ ایک بڑی اچھی کوشش ہے۔ اب ہم سعودی عرب کے لوگوں، ماحول اور ثقافت کو اچھی طرح سمجھ سکیں گے۔ جیسا کہ ہم اس سے پہلے نہیں سمجھ سکتے تھے۔'

مونا لیزا نے کہا 'یہ بہت دلچسپ لگ رہا ہے کہ ہم عرب دنیا کے کلچر کو اتنی تفصیل سے دیکھنے کا موقع پا رہے ہیں۔ میں نے اس طرح کی کہانیاں ایک مرتبہ پہلے بھی پڑھ رکھی ہیں۔'

سعودی پویلین میں زبان و ادب سے متعلق کتب کے علاوہ سعودی عرب کی تاریخ پر مبنی کتب بھی مجود ہیں۔ علاوہ ازیں سعودی عرب کے بارے میں مختلف مضامین کے کیٹلاگ بھی تیار کیے گئے ہیں تاکہ لوگ زیادہ سے زیادہ سعودی عرب سے آگاہ ہو سکیں۔

ڈاکٹر پراتھاساری داس نے کہا 'سعودی عرب سے متعلق کتب بنیادی طور پر اس کے پروفائل سے متعلق ہیں جو سعودی عرب کے تاریخ و جغرافیے سے آگاہی دیتے ہیں۔' ڈاکٹر پراتھاساری بھارت کی نیشنل لائبریری میں انفارمیشن آفیسر ہیں اور وہ کتاب میلے میں موجود کتب کا جائزہ لینے پہنچے۔

انہوں نے کہا 'یہاں آکر سعودی عرب کے بارے میں کتب کی تیار کردہ بیبلیوگرافی کو دیکھ کر بھی بہت اچھا لگا۔'

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں