داعش نے صومالیہ میں فوجی اڈے پر حملہ کر دیا، 70 جنگجو ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

داعش نے صومالیہ کے شمال مشرقی حصے میں پنٹ لینڈ ریاست میں فوجی اڈے پر رات کے وقت خودکش کار بم دھماکہ کے علاوہ موٹر سائیکلوں کی مدد سے بھی خودکش حملے کیے ہیں، تاہم فوجی حکام کا کہنا ہے کہ داعش کا حملہ ناکام بناتے ہوئے بمباری سے جنگجوؤں کے 70 افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔

صومالی فوج کی طرف سے یہ بیان منگل کے روز جاری کیا گیا ہے۔ صومالیہ کی فوج نے داعش کے خلاف بڑا حملہ کیا ہے۔ صومالیہ میں القاعدہ سے منسلک الشباب گروپ سرگرم رہا ہے ۔دسمبر 2024 میں پنٹ لیند نے ایک بڑے حملے کا دعوٰی کیا تھا اور کہا تھا داعش کے کئی مراکز پر بھی قبضہ کر لیا تھا۔

اب منگل کے روز صومالیہ کی فوج نے ایک اور بڑی کارروائی کا بتایا ہے جس میں درجنوں جنگجوؤں کی ہلاکت کی اطلاع دی گئی ہے۔

اس بیان میں صومالی فوج کے ترجمان محمود فیضیقو کی طرف سے کہا گیا ہے کہ صومالی فوج نے خودکش حملہ آوروں کو نشانہ بناتے ہوئے انہیں بھاری نقصان پہنچایا ہے۔ بیان میں فوج کے جانی نقصان کا بھی ذکر کیا گیا ہے مگر فوجی ہلاکتوں کی تعداد نہیں بتائی گئی ہے۔

خیال رہے حالیہ صومالیہ میں جنگجوؤں کا گروہ داعش کے ساتھ تیزی سے حصہ بنا ہے۔ امریکہ نے داعش کو بین الاقوامی سطح پر دہشت گرد گروہ قرار دے رکھا ہے۔ اسی ماہ کے شروع میں امریکہ نے بھی صومالیہ کے اندر داعش پر بمباری کی تھی۔

صومالیہ کے خبر رساں ادارے نے منگل کے روز رپورٹ کیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے جنگجوؤں کے حملے روک دیے ہیں، یہ حملے ہگارو اور ٹوگو جیسل میں کیے گئے تھے۔

ایک اندازے کے مطابق صومالیہ میں حالیہ برسوں کے دوران جنگجوؤں کی تعداد میں 700 سے 1500 تک کا اضافہ ہو گیا ہے۔ تاہم داعش کا یہ گروپ اب بھی پہلے سے موجود القاعدہ کے ذیلی گروپ الشباب سے چھوٹا گروپ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں