سعودی عرب میں سپورٹس پاتھ فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سربراہی میں سپورٹس پاتھ پروجیکٹ کے پہلے مراحل کا آغاز کردیا۔ جمعرات سے شروع ہونے والے زائرین کے استقبال کے لیے دستیاب پانچ مقامات رکھے گئے ہیں۔ منصوبے کی تکمیل کی مجموعی شرح 40 فیصد ہوگئی ہے۔
پراجیکٹ کی منزلوں میں وادی حنیفہ کی منزل، پرمنیڈ منزل، شہزادہ محمد بن سلمان روڈ اور شہزادہ ترکی بن عبدالعزیز اول روڈ کے درمیان واقع حصہ، شہزادی نورہ بنت عبدالرحمن یونیورسٹی کا داخلی راستہ اور الرمل سپورٹس پارک کا پہلا مرحلہ شامل ہیں۔ پروجیکٹ میں اب تک مکمل ہونے والی لمبائی 83 کلو میٹر تک پہنچ گئی ہے۔
سپورٹس ٹریک پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کا افتتاح ریاض شہر کے لیے ایک بڑے پروجیکٹ میں سے ایک ہے جسے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 19 مارچ 2019 کو شروع کیا تھا۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اس منصوبے کا جائزہ لے رہے ہیں۔ یہ منصوبہ عالمی درجہ بندی میں ریاض شہر کی پوزیشن کو بڑھاتا ہے اور اس منصوبے کے ساتھ ریاض دنیا کے سب سے بہترین شہروں میں سے ایک بن گیا ہے۔
واضح رہے سپورٹس ٹریک نے پہلے پرنس ترکی بن عبدالعزیز اول روڈ ٹنل کو کھولا تھا جس کا مقصد ریاض شہر میں ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانا اور نقل و حمل کے معیار کو بڑھانا ہے۔ پراجیکٹ کے بقیہ مقامات کے لیے تعمیراتی کام جاری ہے۔ پرمنیڈ منزل کے بعد بقیہ فیز ابو القرص روڈ، وادی البقرۃ روڈ کا کام مکمل کیا جائے گا۔