مراکش کے بادشاہ کی جانب سے لوگوں سے عید الاضحٰی پر بھیڑوں کی قربانی سے گریز کرنے کی اپیل

طویل خشک سالی کے باعث مویشیوں کی آبادی میں 38 فیصد کمی ہوئی ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

مراکش کے بادشاہ نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس سال مذہبی تہوار عید الاضحیٰ کے موقع پر بھیڑوں کی قربانی سے گریز کریں کیونکہ خشک سالی کے باعث مویشیوں کی آبادی کو خاصا نقصان پہنچا ہے اور گوشت کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔

مسلم دنیا میں ہر سال عید الاضحیٰ کے موقع پر لاکھوں بھیڑیں، بکرے اور دیگر مویشیوں کی قربانی کی جاتی ہے جو اسلامی تعطیلات کا ایک اہم موقع ہے اور اس سال جون میں آ رہی ہے۔

لیکن مراکش مسلسل ساتویں سال خشک سالی کا سامنا کر رہا ہے جس کے باعث 12 ماہ میں مویشیوں کی تعداد میں 38 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

وزارتِ زراعت کے مطابق اس سال گذشتہ 30 سالوں کی اوسط مقدار سے 53 فیصد کم بارش ہوئی ہے۔

شاہ محمد ششم نے بدھ کو قومی ٹیلی ویژن پر تقریر میں کہا، "ہمارا ملک موسمیاتی اور اقتصادی چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے جس کے نتیجے میں مویشیوں کی آبادی میں کافی کمی واقع ہوئی ہے۔" یہ تقریر مذہبی امور نے پڑھی۔

عید کے تہوار کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے بادشاہ نے اپنے لوگوں سے کہا، "قربانی کی رسم ادا کرنے سے گریز کریں"۔

عید الاضحیٰ سنتِ ابراہیمی کی یاد میں منائی جاتی ہے جب پیغمبرِ اسلام حضرتِ ابراہیمؑ نے اپنے صاحبزادے حضرتِ اسماعیلؑ کو قربان کیا تھا۔

محمد ششم کے والد حسن دوم نے 1966 میں اسی طرح کی اپیل کی تھی جب ملک طویل خشک سالی کا شکار تھا۔

مویشیوں کی تعداد میں کمی گوشت کی قیمتوں میں اضافے کا سبب بنی ہے جس سے ان غریب لوگوں پر مالی بوجھ بڑھ گیا ہے جن کی کم از کم ماہانہ اجرت 290 یورو ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں