سوشل میڈیا پر مشکوک وڈیو وائرل، ٹرمپ اور زیلنسکی گتھم گتھا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

جمعے کے روز وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے یوکرینی ہم منصب ولودی میر زیلنسکی کے بیچ تلخ کلامی کے بعد سوشل میڈیا پر دونوں شخصیات کی ایک مشکوک وڈیو وائرل ہوئی ہے۔

وڈیو میں جو دیکھنے سے ایڈٹ شدہ لگ رہی ہے، یوکرین کے صدر زیلنسکی اپنی نشست سے اٹھ کر امریکی صدر ٹرمپ کا ہاتھ پکڑ لیتے ہیں، اس کے نتیجے میں دونوں صدور کے بیچ ہاتھا پائی شروع ہو جاتی ہے۔

العربیہ کی نامہ نگار کے مطابق جمعے کے روز 50 منٹ سے زیادہ جاری رہنے والی ملاقات کے دوران میں دونوں رہنماؤں کے درمیان صحافیوں اور کیمروں کے سامنے سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ ٹرمپ نے زیلنسکی کو آگاہ کیا کہ ان کا بیان احترام سے عاری ہے۔ امریکی صدر نے یوکرینی ہم منصب سے کہا کہ انھوں نے خود کو مشکل میں ڈال دیا ہے، وہ سودے بازی کے لیے کوئی کارڈ نہیں رکھتے ہیں۔ امریکی صدر نے زیلنسکی سے کہا کہ "آپ پر شکر کا اظہار لازم ہے"۔

واضح رہے کہ امریکی صدر نے جمعے کے روز وائٹ ہاؤس میں اپنے یوکرینی ہم منصب کا استقبال کیا۔ ملاقات کا مقصد نادر معدنیات کے حوالے سے معاہدے پر دستخط کرنا اور روس کے ساتھ جنگ کے خاتمے پر بات کرنا تھا۔

کشیدگی سے بھرپور ملاقات سے قبل ایک ہفتے سے مسلسل سفارتی سرگرمیاں جاری تھیں۔ اس دوران میں فرانس کے صدر اور برطانوی وزیر اعظم نے وائٹ ہاؤس کا رخ کیا تا کہ ٹرمپ کو یوکرین کو اکیلا نہ چھوڑنے پر قائل کیا جا سکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں