سعودی وزارت خارجہ نے اسرائیلی حکومت کے غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کے داخلے کو روکنے کی مذمت کی ہے۔
سعودی دفتر خارجہ نے ایک بیان میں اسرائیلی فیصلے کو بلیک میلنگ اور غزہ کی آبادی کے لیے اجتماعی سزا کے طور پر استعمال کرنے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیا۔
سعودی عرب ایک بار پھر بین الاقوامی برادری سے اسرائیل کی ان سنگین خلاف ورزیوں کو روکنے، بین الاقوامی احتساب کے طریقہ کار کو فعال بنانے اور امداد تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔