ٹرمپ کو جدہ میں یوکرینی وفد کے ساتھ ملاقات میں اچھے نتائج کی توقع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے شہر جدہ میں یوکرینی عہدے داران کے ساتھ مقررہ مذاکرات کے حوالے سے اپنی ملک کے کامیاب نتائج تک پہنچنے کی توقع ظاہر کی ہے۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ "مجھے یقین ہے کہ ہم اس بات چیت کے حوالے سے اچھے نتائج تک پہنچیں گے۔"

ادھر یوکرینی صدر ولادی میر زیلنسکی سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں۔ وہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے جب کہ یوکرین کا مذاکراتی وفد امریکی شراکت داروں کے ساتھ کام کرنے کے لیے سعودی عرب میں رہے گا۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور یوکرینی صدر ولادی میر زیلنسکی
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور یوکرینی صدر ولادی میر زیلنسکی

سعودی وزارت خارجہ نے آئندہ ہفتے جدہ میں مقررہ امریکہ یوکرین ملاقات کی میزبانی کو خوش آئندہ قرار دیا ہے۔ وزارت نے باور کرایا ہے کہ سعودی عرب یوکرین کے بحران کے خاتمے کے لیے مستقل امن کے حصول کی کوششیں جاری رکھے گا۔ سعودی عرب نے گذشتہ تین برسوں میں اس سلسلے میں کئی ملاقاتوں کی میزبانی کے ذریعے ان کوششوں کا سلسلہ جاری رکھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں