30 سے زیادہ ملکوں میں عید الفطر کے تاریخ کی پیش گوئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

مصر کی وزارت اعلیٰ تعلیم اور سائنسی تحقیق سے وابستہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ایسٹرانومیکل اینڈ جیو فزیکل ریسرچ نے سال 1446 کے لیے شوال کا چاند دیکھنے کی پیشین گوئی کی ہے۔ اس طرح سال 2025 کے لیے عید الفطر کی تاریخ کے امکان کی وضاحت کی ہے۔ ادارے نے شوال کے چاند کے قیام کی مدت اور مصر اور 30 سے زائد عرب، اسلامی اور دیگر شہروں میں چاند کے دکھائی دینے کے امکان پر بات کی ہے۔

چاند کی عمر

انسٹی ٹیوٹ نے ایک بیان میں کہا کہ ماہ شوال کا چاند ہفتہ کے روز 29 رمضان 1446 ہجری اور 29 مارچ 2025 کی مناسبت سے قاہرہ کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے کے فوری بعد پیدا ہوجائے گا۔ اس دن قاھرہ میں یہ چاند غروب آفتاب کے بعد 11 منٹ تک رہے گا۔ مصر کی باقی گورنریٹس میں نیا چاند 9 سے 12 منٹ تک آسمان پر رہے گا۔

انسٹی ٹیوٹ نے تصدیق کی کہ عرب اور اسلامی دارالحکومتوں اور شہروں کے لیے اس دن غروب آفتاب کے بعد نیا چاند 3 سے 19 منٹ کے درمیان موجود رہے گا۔ واضح رہے کہ کوالالمپور ملائیشیا میں اس دن چاند غروب آفتاب سے 5 منٹ پہلے اور جکارتہ انڈونیشیا میں غروب آفتاب سے 7 منٹ پہلے ہی غروب ہو جائے گا۔

شہروں اور دارالحکومتوں کے نام

انسٹی ٹیوٹ نے مصری شہروں کے نام شائع کیے جن میں تلاش کے دن چاند کے مراحل دیکھے جاسکتے ہیں۔ ان میں قاہرہ، حلایب، اسکندریہ، سوھاج اور مصر کے باقی گورنریٹس شامل ہیں۔ ادارے نے ان عرب اور غیر عرب دارالحکومتوں کے نام بھی بتائے جن میں شوال کا چاند 29 مارچ کو دیکھا جا سکتا ہے۔ ان شہروں میں نواكشوط، مراكش، فاس، لاغوس، الجزائر، تونس، طرابلس، ليبيا، خرطوم، مقدشيو، أنقرة، عمان، دمشق، جيزان، مدينة منورة، مكة مكرمة، قدس شريف، بغداد، عدن، رياض، كويت سٹی، كيپ ٹاون، منامة، تہران، دوحة، أبوظبي، دبئی، مسقط، کراچی، کوالا لمپور، جکارتا، برازیلیا، لیما، واشنگٹن، اوٹاوا، لندن اور ماسکو شامل ہیں۔ اس طرح ادارے نے وضاحت کی کہ 30 مارچ 2025 کو اوپر مذکور علاقوں میں عید الفطر ہوسکتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں