غزہ پر جنگی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں ، یمنی حوثیوں کا بیان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

یمنی حوثیوں نے غزہ پر نئے سرے سے شروع کی گئی اسرائیلی جارحانہ جنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی اس جارحیت کے نتیجے میں کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔ تاہم حوثی غزہ کے فلسطینیوں کی اس جارحیت کے ردعمل میں حمیت کرتے رہیں گے۔

اسرائیلی نئی جنگی جارحیت کے بعد یہ امکان پیدا ہوگیا ہے کہ یمنی حوثی اسرائیلی شپنگ کمپنیوں کو بحیرہ احمر میں نشانہ بنائیں گے۔

یمنی حوثیوں کی سپریم سیاسی کونسل نے اپنے ایک بیان میں کہا ' ہم غزہ پر پھر سے شروع کیے گئے صیہونی حملے کی مذمت کرتے ہیں اور اپنے فلسطینی بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔'

وآضح رہے صرف ایک دن کے اسرائیلی جنگی حملوں کے نتیجے میں 400 سے زائد فلسطینی غزہ میں ہلاک ہوئے ہیں۔

اب دوبارہ سے اسرائیل کی جنگ شروع ہونے کے بعد اسرائیلی جہازوں کو اپنا راستہ بدل کر سمندروں میں جانا ہوگا۔ جس کے نتیجے میں اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کو سمندری سفر کے اخراجات میں کم از کم 12 فیصد اضافہ برداشت کرنا پڑے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں